ڈینٹل ہسپتال: ادویات و ڈینٹل میٹریل کا بجٹ ناکافی، مریض مشکلات کا شکار

ملتان(وقائع نگار)ڈینٹل ہسپتال ملتان میں ادویات اور ڈینٹل میٹریل کا بجٹ ناکافی، مریض پریشان زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ڈینٹل ہسپتال ملتان میں ادویات اور ڈینٹل میٹریل کے لیے ناکافی بجٹ دیے جانے پر مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ذرائع کے مطابق ڈینٹل ہسپتال کو ادویات کے لیے 7 کروڑ روپے کی ضرورت ہے لیکن حکومت کی جانب سے اس ہسپتال کو صرف 70 لاکھ روپے سالانہ کا بجٹ دیا جاتا ہے اس صورتحال کی وجہ سے ڈینٹل ہسپتال ملتان میں ادویات اور ڈینٹل میٹریل کی شدید قلت ہے جس کے باعث غریب مریضوں کو علاج معالجے میں دشواری کا سامنا ہے موجودہ صورتحال کے مطابق ادویات کے لیے درکار بجٹ 7 کروڑ روپے ہے اور ڈینٹل میٹریل کے لیے 4 کروڑ روپے تک کا بجٹ چاہئے ہوتا ہے گزشتہ سال جاری کردہ بجٹ تقریباً 70 لاکھ روپے تھا سب سے اہم مسئلہ یہ ہے کہ ڈینٹل میٹریل کے لیے کوئی الگ بجٹ مختص نہیں کیا گیا۔ انتظامیہ کو مجبوراً ادویات کے بجٹ میں سے ہی ڈینٹل میٹریل خریدنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے دونوں شعبے متاثر ہو رہے ہیں بجٹ کی کمی کے باعث *مریضوں کو ضروری ادویات، فلنگ میٹریل، ایکسٹریکشن اور دیگر ڈینٹل سامان بروقت فراہم نہیں ہو پا رہا اس سے ہسپتال میں روزانہ آنے والے سینکڑوں غریب مریض سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں اس ضمن میں شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب اور سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ ادویات کے لیے 7 کروڑ اور ڈینٹل میٹریل کے لیے 4 کروڑ روپے کا حقیقی ضرورت کے مطابق بجٹ فوری جاری کیا جائے اور سالانہ بنیادوں پر ڈینٹل میٹریل کے لیے علیحدہ بجٹ ہیڈ بنایا جائے تاکہ شفافیت اور بہتر خریداری ممکن ہو سکے وہ وزیر اعلی پنجاب سے امید کرتے ہیں کہ مریضوں کی فلاح کے پیش نظر اس مسئلے کو فوری حل کیا جائے گا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں