کترینہ کیف کی سالگرہ پر وکی کوشل کا رومانوی انداز، محبت بھرا پیغام مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا

بالی ووڈ اداکار وکی کوشل نے اپنی اہلیہ اور معروف اداکارہ کترینہ کیف کو ان کی 43ویں سالگرہ پر منفرد اور محبت بھرے انداز میں مبارکباد پیش کی، جسے سوشل میڈیا صارفین نے خوب سراہا۔
وکی کوشل نے انسٹاگرام پر سالگرہ کی تقریب کی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی، جس میں وہ ایک ہاتھ میں کیک کا بڑا ٹکڑا تھامے ہوئے ہیں جبکہ دوسرے ہاتھ سے کترینہ کیف کو محبت سے گلے لگائے نظر آ رہے ہیں۔ تصویر کے پس منظر میں “Happy Birthday” کا بینر اور دلکش سالگرہ کی سجاوٹ بھی نمایاں ہے۔
اداکار نے تصویر کے ساتھ مختصر مگر جذبات سے بھرپور پیغام تحریر کرتے ہوئے لکھا، “جان، جنم دن مبارک ہو”، جبکہ اس کے ساتھ سرخ دل والے ایموجیز بھی شامل کیے، جس نے مداحوں کے دل جیت لیے۔
وائرل ہونے والی تصویر میں کترینہ کیف سفید ٹاپ اور ڈینم جیکٹ میں نظر آ رہی ہیں، جبکہ وکی کوشل سفید شرٹ میں سادہ مگر پرکشش انداز اپنائے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔
مداحوں اور شوبز شخصیات نے اس پوسٹ پر کمنٹس کے ذریعے کترینہ کیف کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے دونوں کی جوڑی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں