یزمان ( نمائندہ خصوصی ) روز نامہ قوم اور قوم ڈیجیٹل کی خبر پر بڑا ایکشن، اہم ادارے کی تحقیقاتی ٹیم شکارگاہ چولستان ضلع بہاولپور میں کھربوں روپے مالیت کی لاکھوں ایکڑ سرکاری اراضی پر قابض افرادکیخلاف تحقیقات کیلئے بہاولپور پہنچ گئی۔ تحقیقاتی ٹیم گزشتہ روز بہاولپورپہنچی۔ چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی بہاولپور میں بریفنگ لی اور موقع ملاحظہ کیلئے شکارگاہ چولستان روانہ ہوگئی۔ دریں اثنا بااثرخاندانوں کی جانب سےڈیراور کینال چولستان ضلع بہاولپور سے جعلی نہر بناکر سرکاری اراضی سیراب کرنے کا انکشاف ہواہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف چیف سیکرٹری پنجاب، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب لاہور ممبر کالونیز پنجاب لاہور ایڈیشنل چیف سیکریٹری پنجاب ایڈیشنل چیف سیکریٹری ساؤتھ پنجاب ملتان بہاولپور کمشنر بہاولپور،ڈپٹی کمشنر بہاولپور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو بہاولپور/ ڈپٹی چیف لینڈ کمشنر بہاولپور اور ایم ڈی چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی بہاولپور ریونیو افسران عملہ فیلڈ چولستان ضلع بہاولپور اور بالخصوص صوبائی وزیر محکمہ انہار پنجاب کاظم علی پیرزادہ فوری نوٹس لیں اور بااثرافرادکیخلاف مقدمہ درج کرواکر سرکاری پانی چوری کرنے جعلی نہر بنانے پر تاوان وصول کیا جائے۔ ستم ظریفی دیکھئے کہ رقبہ بھی سرکاری اور سرکاری زمین کاشت کرنے کیلئے پانی بھی سرکاری چوری کیا جارہا ہے یہاں یہ امر قابل ذکر ہے بااثرشخص نے جعلی دستاویزات کی بنیاد پر ڈیراور کینال سے جعلی موگہ منظور کروایا تھا جو کینسل کردیا گیا مگر موقع پر قبضہ ہے۔ معتبر ذرائع کے مطابق شکارگاہ چولستان ضلع بہاولپور میں واقع سرکاری کینالز پر لینڈ مافیا نے قبضہ کیا ہوا ہے اور متعلقہ افسران کو چمک یا دھونس دھاندلی سے خاموش تماشائی بننے پر مجبور کردیا گیا ہے ۔انکوائری میںاہم انکشافات متوقع ہیں۔







