Post Views: 73
پشاور میں طالبات اور ملازمت کرنے والی خواتین کو مفت الیکٹرک اسکوٹیز فراہم کرنے کی منظوری دے دی گئی۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی زیر صدارت اجلاس میں منصوبے کا جائزہ لیا گیا، جہاں وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو اسکوٹیز کی فراہمی کے لیے فوری اقدامات مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ منصوبے کے پہلے مرحلے میں پشاور کی طالبات اور ملازمت پیشہ خواتین کو الیکٹرک اسکوٹیز فراہم کی جائیں گی، جبکہ بعد ازاں اس منصوبے کا دائرہ کار صوبے کے دیگر اضلاع تک بھی بڑھایا جائے گا۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ الیکٹرک اسکوٹیز کی فراہمی سے خواتین کو تعلیم اور روزگار کے مواقع تک محفوظ اور آسان رسائی حاصل ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس اقدام سے ماحول دوست سفری سہولیات کو فروغ ملنے کے ساتھ فضائی آلودگی میں کمی لانے میں بھی مدد ملے گی۔







