نشتر کے بعد ٹی ایچ کیو میاں چنوں میں بھی ڈائیلاسز سے ایڈز، دو بچیاں، ایک خاتون شکار-نشتر کے بعد ٹی ایچ کیو میاں چنوں میں بھی ڈائیلاسز سے ایڈز، دو بچیاں، ایک خاتون شکار-بی زیڈ یو: ایم فیل انٹری ٹیسٹ میں کھلم کھلا نقل، ویڈیو نے نگرانی اور میرٹ کا بھانڈا پھوڑ دیا-بی زیڈ یو: ایم فیل انٹری ٹیسٹ میں کھلم کھلا نقل، ویڈیو نے نگرانی اور میرٹ کا بھانڈا پھوڑ دیا-واسا ملتان لیبر ریفرنڈم میں بڑا بریک تھرو، ورکرز اور علمدار یونین کا اتحاد، پلڑا بھاری-واسا ملتان لیبر ریفرنڈم میں بڑا بریک تھرو، ورکرز اور علمدار یونین کا اتحاد، پلڑا بھاری-واسا ملتان میں خان برادرز کا رشوت نیٹ ورک، ایک گرفتار، دوسرا فرار، محکمہ یونین کے آگے ڈھیر-واسا ملتان میں خان برادرز کا رشوت نیٹ ورک، ایک گرفتار، دوسرا فرار، محکمہ یونین کے آگے ڈھیر-’میری ایک ٹانگ نقلی ہے‘ کے کردار سے شہرت پانے والے ’ویلکم‘ کے اداکار مشتاق خان انتقال کرگئے-’میری ایک ٹانگ نقلی ہے‘ کے کردار سے شہرت پانے والے ’ویلکم‘ کے اداکار مشتاق خان انتقال کرگئے

تازہ ترین

نشتر کے بعد ٹی ایچ کیو میاں چنوں میں بھی ڈائیلاسز سے ایڈز، دو بچیاں، ایک خاتون شکار

میاں چنوں ( قوم نیوز) نشترہسپتال ملتان کے بعدٹی ایچ کیوہسپتال میاں چنوں میں بھی ڈائیلاسز کے دوران دوبچیوں اورایک خاتون میں ایڈز کا انکشاف ہواہے۔تفصیل کےمطابق ٹی ایچ کیو ہسپتال میاں چنوں کے ڈائیلاسز یونٹ میں زیرعلاج عفیفہ سمیت دو بچیوں اور ایک خاتون میں ایچ آئی وی کی علامات ظاہر ہوئی ہیں۔ عفیفہ کی والدہ نے ڈائیلاسز کے دوران ایچ آئی وی وائرس منتقل ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔ والدہ کے مطابق عفیفہ ایک سال سے زائد عرصے سے ٹی ایچ کیو ہسپتال میں ڈائیلاسز کرا رہی ہے۔ عفیفہ سمیت متاثرہ مریضوں کو مزید تشخیص اور علاج کے لیے ملتان ریفر کردیا گیا ہے جبکہ والدہ کے مطابق عفیفہ گھر میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہے۔ متاثرہ بچی کی والدہ نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لے کر علاج کرانے کی اپیل کی ہے۔والدہ کے مطابق آغا خان لیبارٹری اور آئی ڈی سی کی رپورٹس میں عفیفہ سمیت دو بچیوں کے ایچ آئی وی پازیٹو ہونے کا دعویٰ سامنے آیا ہے جبکہ سرکاری اور نجی لیبارٹری رپورٹس میں مبینہ تضاد معاملہ مزید تشویش کا باعث بن گیا ہے۔ایم ایس ٹی ایچ کیو ڈاکٹر محمد آصف کے مطابق عفیفہ کا 9 ستمبر کو ہونے والا ایچ آئی وی ٹیسٹ نیگیٹو تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ ڈائیلاسز مشین سے ایچ آئی وی منتقل ہونے کا امکان نہیں ہے۔ ایم ایس ٹی ایچ کیو کے مطابق ڈائیلاسز مریضوں میں خون کی کمی بہت جلدی ہوجاتی ہے جس کے باعث جلد خون لگانا پڑتا ہے، ممکن ہے مریض کو ایچ آئی وی سے متاثرہ شخص کا خون لگ گیا ہو۔ایم ایس کے مطابق ایچ آئی وی کی حتمی تصدیق پی سی آر ٹیسٹ کے بعد ہی ممکن ہوگی جبکہ علامات ظاہر ہونے والے مریضوں کی رپورٹس فوری پنجاب ایڈز پروگرام کو بھجوائی جاتی ہیں۔ ایم ایس کے مطابق عفیفہ سمیت مریم اور روبینہ نامی مریضوں میں بھی ایچ آئی وی کی علامات ظاہر ہوئی ہیں اور متاثرہ مریضوں کی رپورٹس ایڈز سنٹر ملتان بھجوا دی گئی ہیں۔ایم ایس کے مطابق پی سی آر ٹیسٹ نیگیٹو آنے والے مریضوں کا ڈائیلاسز علاج دوبارہ شروع کردیا جائے گا۔ ڈائیلاسز یونٹ میں ایچ آئی وی کی علامات ظاہر ہونے کے معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق تحقیقات مکمل ہونے کے بعد حقائق سامنے آنے پر معاملات کو دیکھیں گے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں