نشتر کے بعد ٹی ایچ کیو میاں چنوں میں بھی ڈائیلاسز سے ایڈز، دو بچیاں، ایک خاتون شکار-نشتر کے بعد ٹی ایچ کیو میاں چنوں میں بھی ڈائیلاسز سے ایڈز، دو بچیاں، ایک خاتون شکار-بی زیڈ یو: ایم فیل انٹری ٹیسٹ میں کھلم کھلا نقل، ویڈیو نے نگرانی اور میرٹ کا بھانڈا پھوڑ دیا-بی زیڈ یو: ایم فیل انٹری ٹیسٹ میں کھلم کھلا نقل، ویڈیو نے نگرانی اور میرٹ کا بھانڈا پھوڑ دیا-واسا ملتان لیبر ریفرنڈم میں بڑا بریک تھرو، ورکرز اور علمدار یونین کا اتحاد، پلڑا بھاری-واسا ملتان لیبر ریفرنڈم میں بڑا بریک تھرو، ورکرز اور علمدار یونین کا اتحاد، پلڑا بھاری-واسا ملتان میں خان برادرز کا رشوت نیٹ ورک، ایک گرفتار، دوسرا فرار، محکمہ یونین کے آگے ڈھیر-واسا ملتان میں خان برادرز کا رشوت نیٹ ورک، ایک گرفتار، دوسرا فرار، محکمہ یونین کے آگے ڈھیر-’میری ایک ٹانگ نقلی ہے‘ کے کردار سے شہرت پانے والے ’ویلکم‘ کے اداکار مشتاق خان انتقال کرگئے-’میری ایک ٹانگ نقلی ہے‘ کے کردار سے شہرت پانے والے ’ویلکم‘ کے اداکار مشتاق خان انتقال کرگئے

تازہ ترین

واسا ملتان لیبر ریفرنڈم میں بڑا بریک تھرو، ورکرز اور علمدار یونین کا اتحاد، پلڑا بھاری

ملتان ( خصوصی رپورٹر) واسا ملتان میں لیبر یونین کے ریفرنڈم میں بڑا بریک تھرو، ورکرز ویلفیئر یونین نے چودھری اشرف اور ملک منیر ہانس کی قیادت میں لیبر علمدار یونین کی حمایت کا اعلان کر دیا، پوزیشن مضبوط، ریفرنڈم میں جیت یقینی ہو گئی، مدمقابل یونین کی پوزیشن کمزور تفصیلات کے مطابق واسا ملتان میں لیبر یونین کے ریفرنڈم کے لیے پولنگ آج ہوگی، پولنگ سے ایک روز قبل بڑا بریک تھرو دیکھنے میں آیا ہے جس میں ورکرز ویلفیئر یونین کے رہنماؤں چودھری محمد اشرف اور ملک منیر حسین ہانس نے چیئرمین ملک وسیم اقبال نانڈلہ،چوہدری محمد خالد سمیت مکمل ٹیم کے ہمراہ لیبر علمدار یونین کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا ہے جس کے باعث لیبر علمدار یونین کا پلڑا بھاری ہوگیا ہے اور لیبر علمدار یونین کے امیدوار برائے صدارت عدنان نور راجپوت اور جنرل سیکرٹری کے امیدوارجام مجاہد سمیت تمام گروپ کو مدمقابل غازی یونین پر واضح اور نفسیاتی برتری حاصل ہوگئی اور لیبر علمدار یونین کے انتخابی نشان چاند تارا کی ریفرنڈم سے ایک روز قبل ہی دھوم مچ گئی ۔ مزدور اتحاد کے بعد لیبر علمدار یونین کے رہنماؤں عدنان نور اور ملک منیر حسین ہانس نے کہا ہے کہ واسا ملتان میں سیاست کو وراثت بناکر لوٹ مار کرنے والوں کوووٹ کی طاقت سے بھگائیں گے، انہوں نے کہا کہ ملتان میں ریکوری سٹاف،آؤٹ کیڈر،دیگر ملازمین کی اپ گریڈیشن ،ڈیلی ویجز ملازمین کی مستقلی ملازمت اور ریٹائر ملازمین کے بچوں کی بغیر رشوت واسا میں ملازمتیں یقینی ،سیوریج ڈویثرن اور ڈسپوزل اسٹیشن ،واٹر سپلائی ڈویزن میں تعینات سپروائزرز، اسسٹنٹ سپروائزر کےفیلڈ میں جانے کیلئے پٹرول دینے کی منظوری اور ریکوری میں اپنے سیور مین بھائیوں کو فیلڈ میں جانے کیلئے پٹرول ڈلوانے کی منظوری کرانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے، انہوں نے کہا کہ ریکوری سمیت گریڈ ایک سے 15 تک و دیگر واسا دفاتر میں سینئر کو نظر انداز کرکے غیر آئینی ،غیر قانونی طور بڑی پوسٹوں پر تعیناتیوں پر میرٹ کو یقینی بنوائیں گے، لیبر علمدار یونین اور ورکرز یونین کے اتحاد کے موقع پر یہ فیصلہ کیا گیا کہ لیبر علمدار یونین کے سی بی اے بننے کے بعد ورکر ویلفیئر یونین کی ہر اجلاس میں نمائندگی ضروری ہوگی اور ہر کام مشاورت سے کیا جائے گا، اگر مزدور اتحاد میں تمام یونین کے ساتھ کسی سے نا انصافی یا زیادتی ہوگی تو سی بی اے ملکر زیادتی کرنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لئے ہر ممکن کوشش کرے گی اس موقع پر یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ورکر ویلفیئر یونین کے صدر اور جنرل سیکرٹری،چیئرمین سی بی اے کے ساتھ سیٹوں پر برابر بیٹھیں گے۔ اس موقع پر رہنماؤں نے کہا کہ ورکرز ویلفیئر یونین کی حمایت کے بعد آج کا دن لیبر علمدار یونین کی فتح کا دن ہوگا ۔

واسا ملتان میں لیبر یونین ریفرنڈم آج ہوگا، علمدار یونین اور غازی یونین کے درمیان سخت مقابلہ

ملتان ( خصوصی رپورٹر) واسا ملتان میں لیبر یونین کا ریفرنڈم 2026/ 27 آج ہوگا، پولنگ کے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے، ریفرنڈم میں لیبر علمدار یونین اور غازی یونین کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے ۔تفصیلات کے مطابق واسا ملتان میں لیبر یونین کے ریفرنڈم کے سلسلے میں پولنگ آج واسا ہیڈ آفس میں ہوگی اس حوالے سے محکمہ لیبر ڈیپارٹمنٹ نے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے ہیں، پولنگ کے موقع پر گریڈ ایک سے 16 تک کے 1273 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے ،ریفرنڈم میں لیبر علمدار یونین اور غازی یونین کے درمیان ون ٹو مقابلہ ہوگا ، ورکرز ویلفیئر یونین کی جانب سے لیبر علمدار یونین کی حمایت کے بعد ان کی پوزیشن مظبوط ہوگئی ہے جس کی وجہ سے بڑی تبدیلی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے امیدواروں کی جانب سے بھرپور انتخابی مہم چلائی گئی اور ووٹرز کو قائل کرنے کے لیے ڈو ٹو ڈور کمپین بھی جاری رکھی گئی یونین رہنماؤں کی جانب سے اپنی اپنی جیت کے دعوے کیے جا رہے ہیں لیکن حتمی فیصلہ آج پولنگ کے بعد سامنے آئے گا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں