میپکو کا جھٹکا: اووربکنگ سے ایک لاکھ صارفین پروٹیکٹڈ کیٹیگری سے محروم، بل چار گنا-میپکو کا جھٹکا: اووربکنگ سے ایک لاکھ صارفین پروٹیکٹڈ کیٹیگری سے محروم، بل چار گنا-فرینڈز گروپ و انتخابی سرگرمیاں تیز، ایسوسی ایٹ کلاس ووٹرز کامیاب کرائیں: ذوالفقار انجم-فرینڈز گروپ و انتخابی سرگرمیاں تیز، ایسوسی ایٹ کلاس ووٹرز کامیاب کرائیں: ذوالفقار انجم-پیپلز پارٹی واپسی، افتخار نذیر اور بھائی خاموش، کارکنوں کی تردیدیں، سیاسی قیاس آرائیاں تیز-پیپلز پارٹی واپسی، افتخار نذیر اور بھائی خاموش، کارکنوں کی تردیدیں، سیاسی قیاس آرائیاں تیز-میونسپل کمیٹی جہانیاں کا ایکشن، طاقتور کلرک عابد حسین معطل، رہائشی الاٹمنٹ منسوخ-میونسپل کمیٹی جہانیاں کا ایکشن، طاقتور کلرک عابد حسین معطل، رہائشی الاٹمنٹ منسوخ-بیوہ یا طلاق یافتہ خواتین شادی کرنا چاہیں تو انہیں منفی نگاہ سے نہ دیکھیں: اداکار حمزہ علی عباسی -بیوہ یا طلاق یافتہ خواتین شادی کرنا چاہیں تو انہیں منفی نگاہ سے نہ دیکھیں: اداکار حمزہ علی عباسی 

تازہ ترین

میونسپل کمیٹی جہانیاں کا ایکشن، طاقتور کلرک عابد حسین معطل، رہائشی الاٹمنٹ منسوخ

جہانیاں ( قوم نیوز) میونسپل کمیٹی جہانیاں میں فرائض میں غفلت، بدعنوانی اور قواعد و ضوابط کی سنگین خلاف ورزیوں پر بڑا ایکشن سامنے آیا ہے۔ ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی جہانیاں نےطاقتور سینئر کلرک عابد حسین کو فوری طور پر ملازمت سے معطل کر دیا ہے۔جاری کردہ باضابطہ دفتری حکم نامے (نمبر 171/Admin/M.C) کے مطابق سینئر کلرک عابد حسین کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔ ان پر بدانتظامی و بدعنوانی، فرائض میں نااہلی و عدم دلچسپی، محکمانہ امور کے منافی منفی سرگرمیوں، مفادات کے ٹکراؤ اور سرکاری فنڈز کو مالی نقصان پہنچانے جیسے سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ایڈمنسٹریٹر کی جانب سے جاری کردہ احکامات کی نقول چیف آفیسر، میونسپل آفیسر (فنانس)، ریذیڈنٹ اسسٹنٹ ڈائریکٹر (آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس) اور آفس سپرنٹنڈنٹ میونسپل کمیٹی جہانیاں کو ضروری قانونی و محکمانہ کارروائی کے لیے ارسال کر دی گئی ہیں۔شوکاز نوٹس میں واضح کیا گیا ہے کہ شواہد کی موجودگی کے باعث باقاعدہ انکوائری کی ضرورت نہیں سمجھی گئی، لہٰذا عابد حسین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 7 روز کے اندر تحریری وضاحت پیش کریں کہ ان کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت بڑی سزا کیوں نہ تجویز کی جائے۔ علاوہ ازیںمیونسپل کمیٹی جہانیاں کی انتظامیہ نے سخت کارروائی کرتے ہوئے سینئر کلرک عابد حسین کو الاٹ شدہ سرکاری رہائشی کوارٹر کی الاٹمنٹ فوری طور پر منسوخ کر دی ہے۔ ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی کی جانب سے اس سلسلے میں باضابطہ حکم نامہ جاری کر دیا گیا ہے۔نوٹس میں واضح کیا گیا ہے کہ فوری انخلا نہ کرنے کی صورت میں متعلقہ ملازم کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت مزید سخت ترین محکمانہ و تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔حکم نامے میں کوارٹر کا قبضہ واگزار کروانے کے لیے ڈی ایس پی سرکل جہانیاں سے لیڈیز و جینٹس پولیس نفری کی فراہمی کی درخواست بھی کی گئی ہے۔ دوسری جانب انفورسمنٹ انسپکٹر میونسپل کمیٹی جہانیاں کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ ایک دن کے اندر اندر کوارٹر کا مکمل کنٹرول سنبھالیں اور رہائش گاہ کے بجلی کے بلوں، ای لائبریری کے اخراجات اور ٹیلی فون کے استعمال کی تفصیلی رپورٹ فوری طور پر مجاز اتھارٹی کے پاس جمع کروائیں۔سینئر کلرک میونسپل کمیٹی جہانیاں عابد حسین نے جب ایڈمنسٹریٹر واسسٹنٹ کمشنر جہانیاں کی طرف سے سرکاری کوٹھی خالی کرنے کا نوٹس بھیجا تو موصوف نے وصول کرنے سے انکار کردیا تو سرکاری عملہ نے نوٹس سرکاری کوٹھی کے گیٹ پر چسپاں کر دئیے ۔

شیئر کریں

:مزید خبریں