ملتان (جنرل رپورٹر)معروف صنعتکار اور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات کے سلسلہ میں فرینڈز گروپ کے روح رواں چوہدری ذوالفقار علی انجم نے کہا ہے کہ ایسوسی ایٹ کلاس کے امیدواران کا چناؤ میری مشاورت اور حمایت سے مکمل ہو چکا ہے۔ اب چیمبر کی بہتری واستحکام کے لئے ایسوسی ایٹ کلاس کے ووٹرز انہیں کامیاب کرائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے فرینڈز گروپ کی جانب سے ایسوسی ایٹ کلاس کے ووٹرز کے اعزاز میں عشائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں فرینڈز گروپ کے رہنماؤں، امیدواران اور ایسوسی ایٹ کلاس کے ووٹرز نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ عشائیہ تقریب میں ایسوسی ایٹ کلاس کے امیدواران اظہر ممتاز ٹیپو، چوہدری طارق کریم، نواب عاطف اشفاق، حماد احمد میاں، خواجہ احمد نبیل، عبد الوہاب، مرزا شاہد حسین، حافظ عمیر سعید، محمد شہزاد کریم، شیخ محمد طاہر، حافظ طارق بشیر چوہدری اور حسن اقبال نے بھی شرکت کی۔تقریب میں امیدواران کا تعارف کرایا گیا ۔چوہدری ذوالفقار علی انجم نے کہا کہ فرینڈز گروپ ہمیشہ تاجر برادری کے حقوق اور کاروباری طبقے کے مسائل کے حل کے لیے عملی جدوجہد کرتا آیا ہے۔ چیمبر کے انتخابات میں ہمارا مقصد ذاتی مفادات نہیں بلکہ کاروباری برادری کی مضبوط اور مؤثر نمائندگی ہے۔ ایسوسی ایٹ کلاس کے ووٹرز کی بھرپور شرکت اور اعتماد اس بات کا ثبوت ہے کہ تاجر برادری فرینڈز گروپ کی پالیسیوں اور امیدواران کی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فرینڈز گروپ نے ہمیشہ چیمبر کو خدمت، اتحاد اور کاروباری برادری کی فلاح کا پلیٹ فارم بنانے کی کوشش کی ہے۔ موجودہ معاشی حالات میں تاجروں اور صنعتکاروں کو درپیش مشکلات کے حل کے لیے مضبوط آواز کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ فرینڈز گروپ کے امیدواران کامیاب ہو کر چیمبر میں کاروباری طبقے کی بھرپور ترجمانی کریں گے اور حکومت و متعلقہ اداروں کے سامنے تاجر برادری کے مسائل مؤثر انداز میں اٹھائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایسوسی ایٹ کلاس کے ووٹرز نے جس محبت، خلوص اور اعتماد کا اظہار کیا ہے وہ فرینڈز گروپ کے لیے حوصلہ افزا ہے۔ ہمارا گروپ اتحاد اور باہمی مشاورت پر یقین رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات میں کامیابی کے بعد چیمبر کے پلیٹ فارم سے چھوٹے اور درمیانے درجے کے تاجروں سمیت تمام کاروباری طبقات کے مسائل کے حل کے لیے بھرپور آواز بلند کی جائے گی فرینڈز گروپ نے چیمبر الیکشن کے لیے تمام امیدواران مشاورت سے چنے اور ایسی ٹیم کا چناؤ کیا گیا جو چیمبر کی مضبوطی اور استحکام کے ساتھ ساتھ خدمت کے جذبے سے سرشار ہے کیونکہ فرینڈز گروپ کا منشور کاروباری برادری کی خدمت اور چیمبر کو حقیقی معنوں میں تاجروں کا نمائندہ ادارہ بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسوسی ایٹ کلاس کے ووٹرز کی جانب سے امیدواران پر جس بھرپور اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے وہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ تاجر برادری تبدیلی، اتحاد اور خدمت کی سیاست کو پسند کرتی ہے۔ انہوں نے ووٹرز سے اپیل کی کہ وہ انتخابات کے روز فرینڈز گروپ کے امیدواران کو کامیاب کرائیں تاکہ چیمبر کو مزید فعال، مضبوط اور کاروباری برادری کے مسائل کے حل کا مؤثر پلیٹ فارم بنایا جا سکے۔اس موقع پرایسوسی ایٹ کلاس کے ووٹرز نے فرینڈز گروپ کے امیدواران پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مکمل تعاون اور حمایت کی یقین دہانی کرائی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ انتخابات میں فرینڈز گروپ کے امیدواران کو کامیاب بنانے کے لیے بھرپور کردار ادا کیا جائے گا۔تقریب کے اختتام پر بزرگ تاجررہنما خواجہ محمد شفیق کی صحتیابی اور درازی عمر کے لیے دعا کی گئی۔ تقریب میں شیخ فیصل سعید،ڈاکٹر شفیق پتافی ندیم احمد شیخ،اسلم بھٹہ خواجہ عمار یاسر،شاہد محمود خان،احمد سندھو اورنگزیب عالمگیر،ملک طلعت سہیل،خواجہ اظہر اظہر ممتاز ٹیپو،حاجی توصیف احمد اور دیگر نے شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر شرکاء نے باہمی اتحاد، کاروباری برادری کی ترقی اور چیمبر کی مضبوطی کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔







