ملتان (قوم نیوز)ملتان ائیرپورٹ پر ایف آئی اے نےکارروائی کرتے ہوئے عمرہ ویزےکی آڑ میں خاتون کو مبینہ جنسی استحصال کے لیے سعودی عرب بھیجنےکی کوشش ناکام بنادی۔ترجمان ایف آئی اےکے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے ملتان ائیرپورٹ پرکارروائی کی، خاتون مسافر انیشہ بی بی کی نشاندہی پر امجد نامی ایجنٹ کوگرفتار کرلیا گیا۔ترجمان کے مطابق خاتون فلائٹ نمبر ایس وی 801کے ذریعے عمرہ ویزے پر سعودی عرب جارہی تھی، امیگریشن کلیئرنس کے دوران خاتون مسافر کو جانچ پڑتال کے لیے شفٹ انچارج کے حوالےکیا گیا۔ ابتدائی تفتیش میں خاتون کو جنسی استحصال کے لیے بیرون ملک بھجوانےکے شواہد برآمد ہوئے۔ خاتون کےموبائل فون، چیٹس اور ڈیجیٹل مواد سے جنسی استحصال کے مبینہ شواہد سامنے آئے۔ترجمان ایف آئی اےکے مطابق دوران تفتیش جنسی استحصال کے نیٹ ورک سے متعلق تفصیلات حاصل ہوئیں، خواتین کے جنسی استحصال میں ملوث گینگ کا سرغنہ سعودی عرب سےگینگ چلا رہا تھا، ایجنٹ نے عمرہ ویزےکی آڑ میں مسافر کو سعودی عرب بھجوانے کے انتظامات کیے، خاتون مسافرکے موبائل فون اور دیگر موادکو مزید تحقیقات کے لیے تحویل میں لے لیا گیا۔ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہےکہ خاتون مسافرکو ایجنٹ سمیت ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل ملتان کے حوالے کردیا گیا۔ نیٹ ورک میں ملوث تمام عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائےگی۔







