ملتان ( قوم نیوز) بستی کوٹ مہراں اڈا نواب پور کے رہائشی محمد بلال کھوکھر نے اپنی اہلیہ عاصمہ بانو کے ہمراہ بتایا کہ گذشتہ ماہ اگست کی 23 تاریخ کو ان کے ہمسائے میں رہنے والے اوباش فیصل میرالی ولد محمد نصیر نے اپنے بہنوئی عرفان میرالی ولد ریاض میرالی اور اپنے دیگر آوارہ گرد دوستوں شہباز میرالی ولد عبداللہ میرالی وغیرہ کے ساتھ مل کر ان کی 12 سالہ بیٹی ( م ) جو کہ ساتویں جماعت کی طالبہ ہے کو ان کی غیر موجودگی میں ورغلا کر گھر سے اغوا کر لیا اور گن پوائنٹ پر اس سے زبردستی نکاح بھی پڑھوا لیا ۔ ہم نے پولیس تھانہ الپہ میں ملزمان کے خلاف انصاف کے حصول کے لیے درخواست گذاری اور اپنی بیٹی کے نابالغ ہونے کے ثبوت بھی پیش کیے تاہم تفتیشی افسر مبینہ طور پر ملزمان سے سازباز ہو کر کارروائی کی بجائے ہم پر درخواست واپس لینے کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے،انہوں نے کمشنر ملتان،ڈپٹی کمشنر،آر پی او، سی پی او ملتان سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمیں انصاف دلایا جائےبصورت دیگر میں اپنی اہلیہ اور بچوں کے ہمراہ چوک کچہری میں خود سوزی کر لوں گا۔







