Post Views: 35
لاہور پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر حماد اظہر کو باضابطہ طور پر گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق حماد اظہر کو گزشتہ روز ملتان سے حراست میں لیا گیا تھا، تاہم لاہور پولیس نے آج ان کی باقاعدہ گرفتاری ظاہر کی ہے۔
پولیس ترجمان کے مطابق حماد اظہر لاہور پولیس کو 18 مختلف مقدمات میں مطلوب تھے اور گزشتہ تین برس سے روپوش تھے۔ انویسٹی گیشن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے انہیں گرفتار کیا، جبکہ انہیں عدالت میں پیش کرکے جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کی درخواست کی جائے گی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حماد اظہر سے مقدمات کے حوالے سے تفتیش مکمل ہونے کے بعد چالان انسداد دہشت گردی عدالت میں جمع کرایا جائے گا۔







