پنجاب پولیس میں محکمانہ احتساب تیز، 12 روز میں 588 افسروں اور اہلکاروں کیخلاف کاروائی-پنجاب پولیس میں محکمانہ احتساب تیز، 12 روز میں 588 افسروں اور اہلکاروں کیخلاف کاروائی-چیمبر کامیابی کاروباری برادری کے اعتماد اور تعاون کا نتیجہ: چوہدری ذوالفقارانجم-چیمبر کامیابی کاروباری برادری کے اعتماد اور تعاون کا نتیجہ: چوہدری ذوالفقارانجم-وزیراعلیٰ کی نشترآمد، مینار سنٹر اور گائنی آؤٹ ڈور بند، مریض خوار-وزیراعلیٰ کی نشترآمد، مینار سنٹر اور گائنی آؤٹ ڈور بند، مریض خوار-ملتان میں بھی الیکٹرک بس چل پڑی، نشتر میں جدید کینسر سہولیات کا افتتاح، صرف پنجاب میں ترقی، باقی صوبوں میں لگتا انیس سو ڈیڑھ میں آگئے: مریم نواز-ملتان میں بھی الیکٹرک بس چل پڑی، نشتر میں جدید کینسر سہولیات کا افتتاح، صرف پنجاب میں ترقی، باقی صوبوں میں لگتا انیس سو ڈیڑھ میں آگئے: مریم نواز-جمائما گولڈ اسمتھ نے دوسری شادی کی تصاویر شیئر کردیں، تاریخ بھی سامنے آگئی-جمائما گولڈ اسمتھ نے دوسری شادی کی تصاویر شیئر کردیں، تاریخ بھی سامنے آگئی

تازہ ترین

ملتان میں بھی الیکٹرک بس چل پڑی، نشتر میں جدید کینسر سہولیات کا افتتاح، صرف پنجاب میں ترقی، باقی صوبوں میں لگتا انیس سو ڈیڑھ میں آگئے: مریم نواز

ملتان،لاہور (وقائع نگار،سٹاف رپو ر ٹر ) وزیر ا علیٰ مریم نوازشریف نے پنجاب کے ہر ڈویژن میں کینسر ٹریٹمنٹ ہسپتا ل بنانے کااعلان کیا ہے ۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے جلسہ عام میں جہاز کے کرائے کی ادائیگی کی رسید دکھا دی۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سرکاری جہاز کے استعمال پر تنقیدکا جواب دیتےہوئےکہا ہےکہ آج ان پر بیٹی کی گریجویشن میں سرکاری جہاز میں جانے پر تنقیدکی جارہی ہے لیکن جہاز کے سارے اخراجات انہوں نے خود ادا کیے، وہ عوام کو جوابدہ ہیں کسی یوٹیوبر کو نہیں۔ملتان میں الیکٹرک بس سروس کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ بڑی تنقید ہو رہی ہےکہ مریم نواز نے سرکاری طیارہ بک کرایا، سوچا جہاز پرتنقید ہو رہی ہے تو میں چنگچی پر بیٹھ کر ملتان چلی جاتی ہوں، وہ جہاز مریم نواز کا نہیں وزیراعلیٰ پنجاب کا ہے، چاروں وزرائے اعلیٰ کے پاس جہاز ہیں، صرف مجھ پرتنقید ہورہی ہے، بیٹی کی گریجویشن میں سرکاری جہاز میں جانے پر تنقید کی جارہی ہے لیکن آپ کو بتا دوں اس کے سارے اخراجات پونے3 کروڑ روپے خود ادا کیے۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ تنقید اس لیے ہو رہی ہےکہ میں کام کرتی ہوں، مریم نواز پرتنقید کرکے ان کو ڈالر ملتے ہیں، مجھ پر تنقید کرنے والے تم کون ہوتے ہو، میں وزیراعلیٰ بننے سے پہلےکمرشل فلائٹ پر باہر جاتی تھی، عوام کی خوشحالی کے لیے طیارے پر مجھے جہاں جانا پڑا جاؤں گی، میں طیارے میں بھی ہوں تو میرا دفتر چلتا ہے،میں آپ کی تنقید کا جواب نہیں دوں گی، آپ تنقید کرتے رہو مجھے فرق نہیں پڑتا۔ پنجاب کے ترقیاتی کاموں پر بہت تنقید ہوتی ہے، اس ترقی کو دیکھ کر جو آئینہ دکھایا جارہا ہے تنقید اس پر ہورہی ہے، باقی صوبوں میں جاؤ تو ایسا لگتا ہےکہ انیس سو ڈیڑھ میں آگئے ہیں، پنجاب میں تین سو ارب روپے اپنا گھر، اپنی چھت سکیم پر لگے ہیں، اس پر کوئی بات نہیں کرتا ، پنجاب کے عوام کی خدمت پر کوئی نہیں بولتا، حسرت ہے کہ کوئی یہ کہہ دے انھوں نے بھی اپنے صوبے میں ترقیاتی کام کیے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے دورہ پنجاب کو ناکام قرار دیتے ہوئےکہا کہ خیبرپختونخوا سے چند افراد پنجاب پر حملہ کرنے آئے انہیں کسی نے نہیں پوچھا وہ سڑک پر بیٹھے رہے، پنجاب کے عوام نے انہیں پہچاننے سے انکار کردیا، انہیں پنجاب کے عوام نے مستردکیا تو وہ خودساختہ اغوا ہوئے، انہوں نےکرسی مانگی تو کرسی دینے سے انکار کردیا کہ کرسی چوری ہوجائےگی۔ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں رہنے والا ہرشخص مریم نواز کی ذمہ داری ہے، رواں مالی سال میں پنجاب کے ہرضلع میں گرین بسیں چلیں گی، 3 ہزار الیکٹرک بسیں عوام کی خدمت کے لیے موجود رہیں گی، ایسے علاقوں میں گرین بسیں چلا رہےہیں جہاں عوام نے سرکاری ٹرانسپورٹ کا نام بھی نہیں سنا تھا، طلبا کو ایک لاکھ الیکٹرک بائیک دیں گے، دنیا کی مہنگی ترین کینسر کی مشین اسپتال میں نصب کی ہے، عوام کی حفاظت کے لیے امن وامان بہتر بنایا، کسی اور میں یہ ہمت نہیں تھی، لوگوں نے مقدمات سے ڈرانے کی کوشش کی، میں نہیں ڈرتی۔قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ملتان میں جدید سفری سہولیات کے منصوبے کے تحت الیکٹرک بس سروس کا افتتاح کیا جبکہ نشتر میڈیکل یونیورسٹی و ہسپتال میں کینسر کے مریضوں کے لیے جدید تشخیصی اور علاج کی سہولیات کا بھی افتتاح کیا۔ وزیراعلیٰ کے دورے کے موقع پر مختلف سرکاری اداروں، ہسپتالوں اور متعلقہ انتظامیہ کو خصوصی انتظامات کے تحت متحرک رکھا گیا۔نشتر ہسپتال میں جدید کینسر سینٹر، PET Scan اور دیگر متعلقہ سہولیات کی فراہمی کو جنوبی پنجاب کے مریضوں کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ اس منصوبے کا مقصد کینسر کی تشخیص اور علاج کے لیے مریضوں کو لاہور سمیت دیگر بڑے شہروں کا رخ کرنے کی ضرورت کم کرنا اور جدید طبی سہولیات ملتان میں فراہم کرنا ہے۔نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں PET-CT اور Cyclotron سمیت کینسر کی تشخیص و علاج سے متعلق جدید سہولیات پر کام کیا گیا ہے۔کینسر بلاک کی لاگت تقریباً 940 ملین روپے جبکہ PET Scan اور متعلقہ وارڈ اپ گریڈیشن منصوبے کی لاگت 2.174 ارب روپے بتائی گئی۔ وزیراعلیٰ کے دورے سے قبل نشتر ہسپتال انتظامیہ نے ہسپتال کے مختلف شعبوں میں انتظامات کا جائزہ لیا اور عملے کو ہائی الرٹ رکھا۔ PET-CT، Cyclotron اور کینسر سینٹر کے آپریشنل انتظامات، مریضوں کی حفاظت اور طبی خدمات کی فراہمی سے متعلق امور کا بھی جائزہ لیا گیا تھا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے ملتان میں خطاب کے دوران بتایا کہ میو ہسپتال لاہور کے بعد ملتان میں بھی جدید کینسر مشین فراہم کی گئی ہے اور اس کے ذریعے مریضوں کا علاج شروع کیا گیا ہے۔ ان کے مطابق ملتان میں اس ٹیکنالوجی سے دو خواتین کا علاج بھی کیا گیا۔ دریں اثناوزیراعلیٰ پنجاب نے ملتان میں الیکٹرک بس سروس کا بھی افتتاح کیا۔ گرین بس سروس کا آغاز 60 گرین بسوں سے کیا گیا ہے جبکہ مستقبل میں تعداد 160 بسوں تک بڑھانے کا اعلان کیا گیا۔مریم نواز نے کہا کہ الیکٹرک بس کا عام کرایہ 20 روپے مقرر کیا گیا ہے جبکہ طلبہ، خواتین، بزرگ شہریوں اور معذور افراد کے لیے سفر مفت رکھا گیا ہے۔ بسوں میں ایئر کنڈیشننگ، فری وائی فائی اور سکیورٹی کے لیے CCTV کیمروں سمیت خصوصی افراد کے لیے وہیل چیئر اور ریمپ کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ رواں مالی سال کے دوران پنجاب کے مختلف اضلاع میں گرین بس سروس کو وسعت دی جائے گی اور صوبے میں ہزاروں الیکٹرک بسیں عوامی ٹرانسپورٹ کا حصہ بنائی جائیں گی۔مریم نوازشریف ایگرو مال شجاع آباد روڈ پر قائم ای بس سٹاپ سے الیکٹروبس پر سوار ہو کر محمد نوازشریف یونیورسٹی آف ایگری کلچر میں قائم تقریب گاہ پہنچیں۔اولڈ شجاع آباد روڈ پر وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا شاندار عوامی استقبال کیاگیا۔ہزاروں بچے، نوجوان، طلبہ اور بزرگ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے استقبال کیلئے روڈ پر آگئے۔وزیراعلی مریم نواز شریف کی گاڑی پر ہزاروں من گلاب نچھاور کیے۔بچے پھول اور تصاویر لیکر گاڑی کے ساتھ ساتھ چلتے رہے۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے الیکٹروبس پراجیکٹ کا باقاعدہ ڈیجیٹل آغاز کیا۔تقریب گاہ پہنچنے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا پرتپاک استقبال کیاگیا۔پنڈال تا دیر مریم نواز شریف کے نعروں سے گونجتا رہا۔صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر نے ای بس پراجیکٹ کی تفصیلات بیان کیں۔ملتان میں پہلے مرحلے میں 45الیکٹروبسیں چلائی جائیں گی۔وہاڑی چوک سے نشتر ہسپتال، گھنٹہ گھر سے ابن سینا ہسپتال، ڈیرہ اڈا سے براستہ ڈی ایچ اے وویمن یونیورسٹی، ای خدمت سنٹرتک الیکٹروبس چلائی جائیں گی۔چونگی نمبر9 سے ناگ شاہ نادرہ آباد پھاٹک تک الیکٹرو بس چلے گی۔ملتان وہاڑی چوک قاسم بیلہ اور گھنٹہ گھر سے قادر پور راں تک الیکٹروبس سروس میسر ہوگی۔پہلے فیز میں ملتا ن ڈویژن کے مختلف شہروں اور علاقو ں کے لئے 160الیکٹروبسیں چلائی جائیں گی۔ملتان ڈویژن میں مجموعی طورپر 205 الیکٹروبسیں چلائی جائیں گی۔علاوہ ازیںوزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے رکن صوبائی اسمبلی چوہدری حنیف جٹ کے انتقال پرگہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیاہے-وزیراعلی مریم نواز شریف نے سوگوار خاندان سے اظہارِ ہمدردی و تعزیت کیاہے-وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مریضوں کے تحفظ کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مریضوں کا تحفظ معیاری اور محفوظ علاج کا بنیادی تقاضا ہے – پنجاب میں مریضوں کو محفوظ، معیاری اور بروقت طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں