چیمبر کامیابی کاروباری برادری کے اعتماد اور تعاون کا نتیجہ: چوہدری ذوالفقارانجم

ملتان(سپیشل رپورٹر ) چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ملتان کے انتخابات میں کا میا بی پر چوہدری ذوالفقارعلی انجم نے تاجر برادری اور میڈیا کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کامیابی کاروباری برادری کے اعتماد، محبت اور بھرپور تعاون کا نتیجہ ہے۔انہوں نے کہا کہ تاجر برادری نے ہماری آواز پر جس اعتماد کے ساتھ لبیک کہا اور ہمارے منشور، وژن اور پالیسی کو پذیرائی دی وہ ہمارے لیے ایک بڑی ذمہ داری بھی ہے۔ ہم اس اعتماد کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور اسے عملی خدمت میں تبدیل کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔چوہدری ذوالفقارعلی انجم نے کہا کہ میڈیا نے بھی ذمہ دارانہ صحافت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہمارے منشور، پالیسی اور معاشی وژن کو مختلف پلیٹ فارمز کے ذریعے کاروباری برادری تک پہنچایا، جس سے ہمارے پروگرام اور ترجیحات پر بامعنی مکالمہ ہوا اور رائے عامہ کو حقائق اور پالیسی کی بنیاد پر تشکیل پانے کا موقع ملا۔انہوں نے کہا کہ ہم تاجر برادری اور میڈیا کے ہر فرد کے شکر گزار ہیں جنہوں نے جمہوری عمل میں اپنا مثبت کردار ادا کیا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں