ملتان (سپیشل رپورٹر)مقامی اخبار ملتان کےنیوز ایجنٹ معروف سماجی رہنما ملک فرقان گزشتہ روز مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے ۔ مرحوم کی نماز جنازہ حسن پروانہ جنازہ گاہ میں ادا کی گئی ۔ مرحوم ملک غوث بخش مرحوم کے صاحبزادے ملک ناصر مرحوم ، ملک فیاض مرحوم ، ملک ایوب ، ملک اختر ، ملک ریاض اور ملک رئوف کے بھائی تھے ۔ مرحوم کی نماز جنازہ قاری محمد میاں نے پڑھائی جب کہ نماز جنازہ میں روز نامہ قوم کے منیجنگ ڈائریکٹر نعیم احمد شیخ ،راشد علی فر خ،نوید شاہ،ڈپٹی ایڈیٹرروزنامہ قوم سید قلب حسن ،سیاسی، سماجی ،مذہبی ،تجارتی قانونی ، اخبار فروش یونین عہدے داروں سمیت مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ نماز جنازہ کے بعد مرحوم کو قبرستان شاہ حسن پروانہ میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔ مرحوم کی رسم قل آج منگل کے روز جامع مسجد محمدی نالہ ولی محمد ریلوے روڈ پر ادا کی جائے گی ۔







