مریم نواز: شریف برادران کے نام سے ترقی کا تصور، پنجاب میں 80 گرین بسیں عوام کے لیے تحفہ

راولپنڈی: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے راولپنڈی میں گرین الیکٹرک بس منصوبے کی افتتاحی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگوں کے نام سنتے ہی ذہن میں بدتمیزی اور ماردھاڑ آتی ہے، جبکہ شریف برادران کا نام ذہن میں آتے ہی ترقی اور بہتری کا تصور آتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مخالفین بھی تسلیم کرتے ہیں کہ ن لیگ کام کرتی ہے، نواز شریف کی حکومت میں ملک ترقی کرتا ہے، اور ان کے جانے کے بعد ملک پیچھے جانے لگتا ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ پاکستان کے کچھ لوگ دیوالیہ ہونے کا انتظار کر رہے تھے، مگر انہیں مایوسی ہوئی کیونکہ ن لیگ کے سوا کسی نے پنجاب میں کوئی کام نہیں کیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے بتایا کہ آنے والے چھ ماہ میں پنجاب میں ایک ہزار نئی سڑکیں بنائی جائیں گی، چاہے وہ میٹرو بسیں ہوں یا الیکٹرک بسیں، یہ سب عوام کے لیے ن لیگ کا تحفہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ میرے لیے پنجاب کے کسی شہر یا شہری میں کوئی تفریق نہیں، جو بسیں دیگر شہروں میں چل رہی ہیں، وہیں بسیں راولپنڈی کے لیے بھی ہیں، اور یہاں 80 بسوں کا تحفہ دیا جا رہا ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں