ملتان ( قوم انویسٹی گیشن سیل ) سپیشل سیکرٹری ہاؤسنگ، اربن پلاننگ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ساؤتھ پنجاب نےروزنامہ قوم کی خبروں پر ایکشن لےلیا ، واسا ملتان میں دو اہم عہدوں پر براجمان ایکسین گلگشت و ڈپٹی ڈائریکٹر ڈسپوزل ڈویژن رانا محمد اکرام کی بیک وقت ملازمت ، تعلیم اور ترقی بارے ایم ڈی واسا ملتان سے رپورٹ طلب کرلی، محکمہ ہاؤسنگ، اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ (جنوبی پنجاب) نے واسا ملتان کے ایکسین (XEN) رانا اکرام کے خلاف روزنامہ قوم میں شائع ہونے والی خبروں کا سخت نوٹس لے لیا ہے۔ محکمہ کی طرف سے منیجنگ ڈائریکٹر ( ایم ڈی ) واسا ملتان کو ایک انتہائی اہم اور فوری نوعیت کا خط ارسال کیا گیا ہے، جس میں ’’قوم‘‘کی خبروں کا حوالہ دیتے ہوئے ایم ڈی واسا کو ہدایت کی گئی ہے کہ اس پورے معاملے کا باریک بینی سے جائزہ لیا جائے اور تمام حقائق پر مشتمل جامع رپورٹ آئندہ 10 دنوں کے اندر محکمے کو ارسال کی جائے۔







