خیرپورسادات،علی پور،جتوئی(نامہ نگار،کرائم رپورٹر) علی پورمیں قتل و خودکشی کے مسلسل واقعات،سابق کونسلربیوی کے ہاتھوں ماراگیا ،ساس زخمی ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق سابق کونسلر یو سی بیٹ ملانوالی یوسف گوپانگ کا اپنی بیوی سے جھگڑا ہوا، پولیس کے مطابق بیوی عنبرین نے ڈنڈا اٹھا کر سر میں دے مارا،اسی دوران یوسف گوپانگ کی والدہ سونن مائی بیٹے کو چھڑانے آئی توڈنڈابائیں کلائی پر لگا،جو ٹوٹ گئی اور وہ بھی زخمی ہو گئی۔ شورواویلا پر دیگر رشتہ داران آگئے،یوسف عرف دودی کو سنبھالا تو وہ جاں بحق ہو چکا تھا،اطلاع پر ریسکیو 1122اور پولیس علی پور موقع پر پہنچ گئی،لاش تحویل میں لیتے ہوئے ریسکیو گاڑی سے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال علی پور پہنچائی،لاش پوسٹمارٹم کے بعد حوالہ ورثا کر دی گئی،پولیس تھانہ سٹی علی پور کے مطابق مقدمہ درج کر رہے ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ کی تمام پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ سےپیوستہ روز بھی تھانہ صدر کے علاقہ مڈ والا میں گھریلو تنازعہ پر دوہرےقتل کا لرزہ خیز واقعہ پیش آیا تھا۔قاتل کی بیوی نے چارروزقبل خودکشی کرلی تھی، علی پور میں چند روز کے دوران گھریلو تنازعات پر قتل و خودکشی کے پے در پے واقعات نے شہریوں میں شدید تشویش پیدا کر دی ہے، شہری حلقوں نے بڑھتے ہوئے خونی واقعات کے اسباب کا جائزہ لینے اور خاندانی جھگڑوں کے تدارک کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مقتول کی 3 شادیاں تھی ۔مبینہ طور پر معلوم ہوا ہے کہ مقتول کی بیوی عنبرین نے یوسف علی کو نشہ آور دوا پلا کر تیز دھار چاقو کا وار کیا جس کے نتیجے میں مبینہ تشدد سے شوہر موقع پر ہی دم توڑ گیا۔







