جنگوں اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات، عالمی غذائی قیمتیں ساڑھے تین سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں-جنگوں اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات، عالمی غذائی قیمتیں ساڑھے تین سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں-سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کا تاریخی سہ فریقی دفاعی معاہدہ، ایک پر حملہ تینوں پر حملہ تصور ہوگا-سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کا تاریخی سہ فریقی دفاعی معاہدہ، ایک پر حملہ تینوں پر حملہ تصور ہوگا-سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز اضافہ، فی تولہ 4 لاکھ 54 ہزار 336 روپے کا ہوگیا-سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز اضافہ، فی تولہ 4 لاکھ 54 ہزار 336 روپے کا ہوگیا-تحسین سکینہ کی دل کی مراد پوری ہوئی، عابدہ پروین صاحبہ نے باقاعدہ شاگردی میں لے لیا-تحسین سکینہ کی دل کی مراد پوری ہوئی، عابدہ پروین صاحبہ نے باقاعدہ شاگردی میں لے لیا-بہاول پور: صحافی پر بااثرافراد کا تشدد، انگلی توڑدی، صحافتی حلقوں کا شدید احتجاج-بہاول پور: صحافی پر بااثرافراد کا تشدد، انگلی توڑدی، صحافتی حلقوں کا شدید احتجاج

تازہ ترین

سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال پر ملکی قیادت کا گہرا دکھ اور خراجِ عقیدت

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر اور سابق مشیرِ وزیراعظم، عرفان صدیقی کے انتقال پر ملک کی اعلیٰ قیادت اور مختلف سیاسی رہنماؤں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی خدمات کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔
صدر آصف علی زرداری کا پیغامِ تعزیت
صدر مملکت آصف علی زرداری نے سینیٹر عرفان صدیقی کی وفات پر افسوس کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک باکردار، محب وطن اور جمہوریت کے سچے حامی تھے۔ انہوں نے کہا کہ عرفان صدیقی کی سیاسی، علمی اور ادبی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں۔ صدر زرداری نے مرحوم کے بلند درجات اور اہل خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔
وزیراعظم شہباز شریف کا بیان
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ عرفان صدیقی کی وفات سے پاکستان ایک بااصول دانشور، سنجیدہ مفکر اور مخلص رہنما سے محروم ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم کی تحریروں میں علم، برداشت اور متانت جھلکتی تھی۔ وزیراعظم نے کہا کہ وہ مسلم لیگ (ن) کے باوفا رکن اور ہمارے قریبی ساتھی تھے۔ ان کی علمی و فکری خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
وزیر داخلہ محسن نقوی کا تعزیتی پیغام
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ عرفان صدیقی سیاست اور صحافت دونوں میں اعلیٰ اقدار کے علمبردار تھے۔ ان کی خدمات قومی ورثہ ہیں جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر عطا فرمائے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا بیان
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کی سیاست ایک سنجیدہ، باوقار اور علم دوست شخصیت سے محروم ہو گئی ہے۔ عرفان صدیقی نے سیاست کو شرافت اور وقار کے ساتھ نبھایا۔ وہ نظریے اور اصولوں پر قائم رہنے والے رہنما تھے۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا اظہارِ تعزیت
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے عرفان صدیقی کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ایک مہذب، مدلل اور اعلیٰ ظرف انسان تھے۔ وہ شائستگی، تحمل اور اصول پسندی کی علامت تھے۔ گورنر نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی۔
نواز شریف کا اظہارِ افسوس
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا کہ عرفان صدیقی کا انتقال میرے لیے ذاتی صدمے سے کم نہیں۔ وہ میرے انتہائی مخلص، بااعتماد اور وفادار ساتھی تھے۔ ان کا قلم ہمیشہ حق و سچ کے لیے رواں رہا۔ ان کی شخصیت میں عاجزی، متانت اور دانش کا حسین امتزاج تھا۔ نواز شریف نے کہا کہ ان کی یادیں اور خدمات ہمیشہ دلوں میں زندہ رہیں گی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں