Post Views: 154
عالمی اور ملکی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں کا بڑھتا ہوا رجحان آج بھی برقرار رہا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونا مزید 79 ڈالر مہنگا ہو کر 4092 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا۔
عالمی نرخوں میں اضافے کا اثر مقامی مارکیٹ پر بھی نمایاں رہا، جہاں فی تولہ سونا 7900 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 31 ہزار 562 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح فی 10 گرام سونا 6773 روپے کے اضافے کے بعد 3 لاکھ 69 ہزار 994 روپے کی نئی قیمت پر جا پہنچا۔







