خانیوال ڈی ایچ کیو ہسپتال میں مبینہ رشوت لیتےڈاکٹر رنگے ہاتھوں گرفتار

خانیوال(سپیشل رپورٹر، خبر نگار) اینٹی کرپشن سرکل ٹیم نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال خانیوال میں کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر رشوت وصول کرنے والے ڈاکٹر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ذرائع کے مطابق گرفتار ڈاکٹر کی شناخت ڈاکٹر شہزاد نیازی ولد سعید اللہ نیازی کے نام سے ہوئی ہے، جو ڈی ایچ کیو ہسپتال خانیوال میں آرتھوپیڈک سرجن کے طور پر فرائض انجام دے رہے تھے۔اینٹی کرپشن ٹیم نے کارروائی کے دوران ڈاکٹر کو مبینہ طور پر رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا، جس کے بعد ٹیم کی جانب سے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔اینٹی کرپشن حکام کے مطابق کارروائی قانون کے مطابق عمل میں لائی جا رہی ہے جبکہ معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں