جامعہ زکریہ کی 3 فیکلٹیز زرعی یونیورسٹی میں ضم کرنے کی کوشش، اساتذہ، ملازمین کا شدید احتجاج

ملتان (خصوصی رپورٹر) زکریا یونیورسٹی ملتان کی اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن، آفیسرز ایسوسی ایشن اور ایمپلائز یونین نے پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے یونیورسٹی کی فیکلٹی آف ایگریکلچرل سائنسز، فیکلٹی آف فوڈ سائنسز اور فیکلٹی آف ویٹرنری سائنسز کو نواز شریف زرعی یونیورسٹی ملتان کے ساتھ ضم کرنے کی مبینہ کوششوں پر شدید تشویش اور سخت احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ نمائندہ تنظیموں کے ترجمان نے کہا کہ ماضی میں بھی ہائر ایجوکیشن کمیشن کے اجلاس کے منٹس میں بہاالدین زکریا یونیورسٹی سمیت بعض دیگر جامعات کی فیکلٹیز کو دوسری جامعات کے ساتھ ضم کرنے سے متعلق تجاویز سامنے آئی تھیں، جس پر اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن، آفیسرز ایسوسی ایشن اور ایمپلائز یونین نے بھرپور احتجاج کیا تھا اس احتجاج کے نتیجے میں مذکورہ ایجنڈے کو آگے بڑھانے کی مبینہ کوشش ناکام ہوئی اب نئے انداز اور نئے عنوان کے تحت “PHEC Monitoring and Evaluation Team For Agriculture and Allied Discipline” تشکیل دے کر اسی معاملے کو دوبارہ آگے بڑھانے کی کوشش کی جا رہی ہے اس نام نہاد کمیٹی کا مقصد محض مانیٹرنگ اور ایویلیوایشن کے بجائے بالواسطہ طور پر بہاالدین زکریا یونیورسٹی کی متعلقہ فیکلٹیز کو نواز شریف زرعی یونیورسٹی ملتان کے ساتھ ضم کرنے کی راہ ہموار کرنا ہے اس لئے اس عمل کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا ترجمان نے یہ بھی کہا کہ پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن نے مریم نواز صاحبہ کو غلط بیانی کر کے اس کمیٹی کی منظوری لی ہے کیونکہ کسی خاص فیکلٹی یا ڈسپلن کو جانچنا پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کا استحقاق ہی نہیں ہےاس مقصد کے لئے نیشنل لیول پر منظور شدہ کونسلز موجود ہیں جو ہر تین سال بعد ہر ڈگری پروگرام کی پرفارمنس کو جانچتی ہیں اور ہر پروگرام کو باقاعدہ گریڈنگ کر کے سرٹیفیکیٹ جاری کرتی ہیں زکریا یونیورسٹی کی فیکلٹی آف ایگریکلچرل سائنسز، فیکلٹی آف فوڈ سائنسز اور فیکلٹی آف ویٹرنری سائنسز کا کسی دوسری یونیورسٹی کے ساتھ انضمام کسی صورت قابلِ قبول نہیں ہےیونیورسٹی کی خودمختاری، اس کے تعلیمی تشخص اور فیکلٹی ممبران و ملازمین اور طلباء کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر آئینی، قانونی اور پُرامن جمہوری فورم پر آواز اٹھائی جائے گی یونین نے مشترکہ طور پر فیصلہ کیا ہے کہ مجوزہ مانیٹرنگ و ایویلیوایشن کے خلاف ہر سطح پر احتجاج کیا جائے گا اور اس معاملے کو متعلقہ حکام اور اعلیٰ ترین فورمز بشمول وزیر اعلی پنجاب مریم نواز اور چانسلر گورنر پنجاب تک لے جایا جائے گا اس سلسلے میںآج صبح ساڑھے نوبجے تمام معزز فیکلٹی ممبران ایڈمنسٹریٹو بلاک میں جمع ہوں گے اور مجوزہ مانیٹرنگ و ایویلیوایشن کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں