Post Views: 38
تونسہ شریف (نمائندہ قوم )تونسہ شریف کے علاقہ ریتڑہ میں افسوس ناک واقعہ، میٹرک میں کم نمبر آنے پر طالبعلم نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی ۔تفصیل کے مطابق میٹرک میں کم نمبر آنے پر 16 سالہ عثمان مصطفیٰ ولد غلام مصطفیٰ بستی کمہاراں نے دل برداشتہ ہو کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔مقامی پولیس تھانہ ریتڑہ نے موقع پر پہنچ کر ابتدائی کاروائی کا عمل شروع کر دی۔ اہلِ علاقہ میں گہرے دکھ اور افسوس کی لہر دوڑ گئی ۔







