سعودی وزیرِ دفاع کی ٹرمپ سے ہنگامی ملاقات، محمد بن سلمان کا خصوصی پیغام پہنچا دیا-سعودی وزیرِ دفاع کی ٹرمپ سے ہنگامی ملاقات، محمد بن سلمان کا خصوصی پیغام پہنچا دیا-گزشتہ مالی سال بجلی کے بلوں پر عوام سے 476 ارب روپے ٹیکس وصول، ایف بی آر کا انکشاف-گزشتہ مالی سال بجلی کے بلوں پر عوام سے 476 ارب روپے ٹیکس وصول، ایف بی آر کا انکشاف-مومنہ اقبال اور طوبیٰ انور کے بعد عروبہ مرزا بھی سامنے آگئیں، ثاقب چدھڑ پر نئے الزامات-مومنہ اقبال اور طوبیٰ انور کے بعد عروبہ مرزا بھی سامنے آگئیں، ثاقب چدھڑ پر نئے الزامات-اٹارنی جنرل منصور اعوان کے گھر پولیس چھاپہ، ایس پی کینٹ عہدے سے ہٹا دیا گیا، انکوائری شروع-اٹارنی جنرل منصور اعوان کے گھر پولیس چھاپہ، ایس پی کینٹ عہدے سے ہٹا دیا گیا، انکوائری شروع-جنوبی پنجاب کے ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کی کمی، جبری تبادلوں سے نظام متاثر، فنڈز کی قلت کا سامنا-جنوبی پنجاب کے ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کی کمی، جبری تبادلوں سے نظام متاثر، فنڈز کی قلت کا سامنا

تازہ ترین

تحریک انصاف کا پاک فوج اور جعفر ایکسپریس کے شہداء سے یکجہتی کیلئے بڑا قدم، ریلی نکالنے کا اعلان

لاہور:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پاک فوج کے جوانوں اور جعفر ایکسپریس کے شہداء سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالنے کا اعلان کیا ہے۔ پی ٹی آئی پنجاب کے نائب صدر اکمل خان باری نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ جعفر ایکسپریس پر حملہ ظلم کی انتہا ہے، جس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ حملہ پاکستان پر حملے کے مترادف ہے اور ہم اس سانحے کو کبھی نہیں بھولیں گے۔
اکمل خان باری نے بتایا کہ 18 مارچ بروز منگل، جی پی او چوک سے پنجاب اسمبلی تک پرامن ریلی نکالی جائے گی۔ انہوں نے پنجاب حکومت سے اپیل کی کہ ریلی میں کوئی رکاوٹ نہ ڈالی جائے، کیونکہ یہ ایک پرامن اظہار یکجہتی کا مظاہرہ ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ ریلی میں سانحہ جعفر ایکسپریس کے شہداء اور پاک فوج کے بہادر جوانوں سے یکجہتی کا اظہار کیا جائے گا۔ اس ریلی میں پی ٹی آئی کارکنان، وکلا اور سول سوسائٹی کے افراد بھرپور شرکت کریں گے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں