خانیوال: ستھرا پنجاب ورکرز کی تنخواہ پر ہاتھ صاف، خصوصی اعزازیہ نہ سوشل سکیورٹی سہولتیں-خانیوال: ستھرا پنجاب ورکرز کی تنخواہ پر ہاتھ صاف، خصوصی اعزازیہ نہ سوشل سکیورٹی سہولتیں-پنجاب: زمینوں پر قبضوں کیخلاف کل سے ٹریبونلز کاروائیاں، پچھلے نوٹیفکیشنز منسوخ-پنجاب: زمینوں پر قبضوں کیخلاف کل سے ٹریبونلز کاروائیاں، پچھلے نوٹیفکیشنز منسوخ-منتخب کون سفارش کردہ کون؟ ملتان سمیت 8 تعلیمی بورڈز کیلئے چیئرمینوں کی مبینہ فہرست لیک-منتخب کون سفارش کردہ کون؟ ملتان سمیت 8 تعلیمی بورڈز کیلئے چیئرمینوں کی مبینہ فہرست لیک-سوزش، گیس اور بڑھتے وزن سے پریشان؟ سونف، زیرہ اور اجوائن کا پانی صحت کے لیے مفید ثابت ہو سکتا ہے-سوزش، گیس اور بڑھتے وزن سے پریشان؟ سونف، زیرہ اور اجوائن کا پانی صحت کے لیے مفید ثابت ہو سکتا ہے-دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کو بڑا دھچکا، ٹریلینئر کا اعزاز برقرار نہ رہ سکا-دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کو بڑا دھچکا، ٹریلینئر کا اعزاز برقرار نہ رہ سکا

تازہ ترین

جعلی ویزوں پر برطانیہ جانے کی کوشش، 25 طلبہ کے جسمانی ریمانڈ کی منظوری

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں جعلی ویزوں کے ذریعے برطانیہ سیٹل ہونے کی کوشش سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، جس میں ایف آئی اے نے گرفتار 25 طلبہ کو جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل کے روبرو پیش کیا۔
عدالت نے گرفتار ملزمان کو 2 روز کے لیے جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے انسدادِ انسانی سمگلنگ سیل کے حوالے کر دیا۔ طلبہ پر الزامات ہیں کہ انہوں نے پاسپورٹس میں ٹیمپرنگ کرکے غیر قانونی طور پر برطانیہ جانے اور وہاں سیٹل ہونے کی کوشش کی۔
ملزمان کے وکلا نے مؤقف اختیار کیا کہ یہ طلبہ بے قصور ہیں جبکہ اصل مجرم ایجنٹس ہیں، جنہیں ایف آئی اے گرفتار نہیں کر رہی۔
تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ یہی افراد اصل بینیفیشری ہیں، جو “گیم” کرکے نکلنے کی کوشش کرتے ہیں۔ یہ طلبہ کم عمر نہیں کہ انہیں معلوم نہ ہو کہ وہ کیا کر رہے ہیں۔
عدالت نے دلائل سننے کے بعد 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے ملزمان کو 21 جنوری کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں