آئندہ 10 سال میں دنیا میں کوئی کینسر سے نہیں مرے گا لیکن پاکستان میں لوگ مررہے ہوں گے، مصطفیٰ کمال

اسلام آباد: وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے خسرہ اور روبیلا ویکسین مہم کے موقع پر کہا ہے کہ حکومت کو عالمی اداروں کے تعاون سے سہولیات حاصل ہو رہی ہیں اور بیماریوں سے بچاؤ کا کام روزانہ کی ذمہ داری ہے۔
وزیر صحت نے والدین سے اپیل کی کہ اپنے بچوں کو حفاظتی ویکسین ضرور لگوائیں کیونکہ خسرہ اور روبیلا کی بیماری سے بچے اندھے یا دماغی مفلوج ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ دنیا میں کینسر سے بچاؤ کی ویکسین دریافت ہو چکی ہے اور مستقبل میں یہ بیماری ختم کی جا سکتی ہے، تاہم پاکستان میں ویکسین کے حوالے سے غلط فہمیاں اور سوالات اٹھ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں 55 بیماریوں کی ویکسین دستیاب ہیں جبکہ پاکستان میں فی الحال 13 ویکسین ہی لگائی جاتی ہیں اور دیگر ویکسینز کے لیے وقت درکار ہے۔ خسرہ و روبیلا کی ویکسین محفوظ ہے اور ہر گلی محلے میں مفت دستیاب ہے۔ اہل محلہ کو ویکسین ٹیموں کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے تاکہ بچوں کو بیماری سے بچایا جا سکے۔
وفاقی وزیر صحت نے شہریوں کو صحت مند طرز زندگی اپنانے اور بیماریوں سے بچاؤ کے طریقے اختیار کرنے کی ترغیب دی تاکہ اسپتالوں میں رش کم ہو اور لوگ بیماریوں سے محفوظ رہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں