آئندہ ماہ بجلی کے نرخوں میں ممکنہ کمی، صارفین کو ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد: بجلی صارفین کے لیے خوشخبری ہے کہ آئندہ ماہ بجلی کے نرخوں میں کمی متوقع ہے۔
سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیپرا کے پاس درخواست جمع کرائی ہے جس میں اکتوبر کے ماہ کے لیے فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت ہر یونٹ پر 65 پیسے کی کمی کی تجویز دی گئی ہے۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) اس درخواست پر 27 نومبر کو سماعت کرے گی، جس میں حتمی فیصلہ کیا جائے گا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کی اجازت دی جائے گی یا نہیں۔
توانائی کے حکام کا کہنا ہے کہ اگر سی پی پی اے کی یہ درخواست منظور ہو جاتی ہے تو صارفین آئندہ ماہ کے بجلی کے بلوں میں ریلیف محسوس کریں گے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں