آج کی تاریخ

ہائی وے میٹریل ٹیسٹنگ لیبارٹری کا ڈرائیور نوکریاں بیچنے میں مصروف

ملتان(نمائندہ خصوصی)ہائی وے سرکل ملتان کی میٹریل ٹیسٹنگ لیبارٹری میں تعینات ڈرائیور کی جانب سے سادح لوح شہریوں کو ملازمت دلوانے کے نام پر لوٹنے کا انکشاف ہوا ہے۔بیکری مالک کے میٹرک پاس بھائی کو ہائی وے میں نوکری دلوانے کے نام پر3لاکھ14ہزار روپے لوٹ لئے۔سرکاری ڈالے پر سوار ڈرائیور خود کو ہائی کا ایس ڈی او ظاہر کرکے لوٹ مار کرتا ہے۔ہائی وے کے متعلقہ افسران نے سرکاری وہیکل کے غلط استعمال اور ڈرائیور کی لوٹ مارکاعلم ہونے کےباوجود خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔متاثرہ شخص نے کارروائی کے لئے محکمہ انٹی کرپشن کو درخواست دے ڈالی۔ذرائع کے مطابق پنجاب ہائی ملتان سرکل کی مکینکل ورکشاپ نزد دربار تکیہ ہرن شاہ حسن پروانہ روڈ میں میٹریل ٹیسٹنگ لیبارٹری کے انچارج جونیئر ریسرچ آفیسر کے سرکاری سنگل کیبن ڈالہ کے ڈرائیور وسیم عباس کی طرف سے سرکاری وہیکل کے غلط استعمال اور خود کو ہائی وے ایس ڈی او ظاہر کرکے لوٹ مار کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ ڈرائیور کے خلاف ملتان کینٹ مال روڈ کے رہائشی محمد شہزاد نامی شہری نے محکمہ انٹی کرپشن کو درخواست دی ہے جس میں موقف اختیار کیا ہے کہ اس کی بیکری کی دکان ہے مذکورہ ہائی وے ڈرائیور اس کے پاس سامان خریداری کے سرکاری سنگل کیبن نمبر1342پر آتاتھا اور خود کو ہائی وے ڈیپارٹمنٹ میں ایس ڈی او بتاتا تھاڈرائیور مذکورہ اپنی چکنی چپڑی باتوں سے میرے قریب ہوگیا اور مجھے کہا کہ اگر میرے کسی قریبی کو سرکاری نوکری چاہیےتو وہ ہائی وے ڈیپارٹمنٹ میں ملازمت دلوا سکتا ہے۔جس پر اس نے اپنے میٹرک پاس چھوٹے بھائی کی بابت کہا تو اس نے4لاکھ روپے طلب کئے جس پر ابتداء میں65ہزار اس کے بعد85ہزار گواہوں کی موجودگی میں ادا کئے جس کی رسیدیں بھی ڈرائیور مذکورہ سے حاصل کیں جبکہ1لاکھ64ہزار روپے جو ادھار کی مدد میں تھے وہ بھی بھرتی کےلئےرشوت کی مد میں جمع ہوگئے مجموعی رقم3لاکھ14ہزار بن گئی جبکہ باقی رقم ملازمت ملنے کے بعد ادا کرنا طے پایا۔تاہم کئی ماہ گزر گئے نہ ہی ملازمت ملی نہ ہی رقم واپس ملی جس پر شخص مذکورہ بارے جانچ پڑتال کی تو معلوم ہوا کہ ہائی وے ڈیپارٹمنٹ میں ڈرائیور ہے۔ رقم واپسی کے بار بار کے مطالبہ پر اب دھمکیوں پر اتر آیا ہے۔ مذکورہ ڈرائیور کے خلاف جھوٹ،دھوکا دہی،سرکاری وہیکل کے غلط استعمال کا مقدمہ درج کیا جائے۔بتایا جاتا ہے کہ شہری کی درخواست پر محکمہ انٹی کرپشن نے کاروائی شروع کردی ہے۔ہائی وے ذرائع کے مطابق مذکورہ ڈرائیور سرکاری وہیکل کے ذریعے شہریوں کو لوٹنے کاعادی مجرم ہے۔اینٹی کرپشن کی تحقیقات میں مزید متاثرین بھی سامنے آجائیں گے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں