10 سی سی سرنج پر پابندی پر ماہرین کا تحفظات کا اظہار، نومولود بچوں کے علاج پر منفی اثرات کا خدشہ-10 سی سی سرنج پر پابندی پر ماہرین کا تحفظات کا اظہار، نومولود بچوں کے علاج پر منفی اثرات کا خدشہ-امریکی حملوں میں شہریوں کی ہلاکت پر عباس عراقچی کا سخت ردعمل، "خون رائیگاں نہیں جائے گا"-امریکی حملوں میں شہریوں کی ہلاکت پر عباس عراقچی کا سخت ردعمل، "خون رائیگاں نہیں جائے گا"-گزشتہ مالی سال میں پاکستان نے چین سے 16.2 ارب ڈالر کے قرضے حاصل کیے، ہدف مکمل نہ ہو سکا-گزشتہ مالی سال میں پاکستان نے چین سے 16.2 ارب ڈالر کے قرضے حاصل کیے، ہدف مکمل نہ ہو سکا-ایرانی میڈیا کا دعویٰ، سعودی عرب میں پرنس سلطان ایئر بیس پر میزائل حملہ، سعودی حکام نے خطرہ ٹلنے کا اعلان کیا-ایرانی میڈیا کا دعویٰ، سعودی عرب میں پرنس سلطان ایئر بیس پر میزائل حملہ، سعودی حکام نے خطرہ ٹلنے کا اعلان کیا-وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا طالبات کے لیے بڑا اعلان، ایک لاکھ مفت الیکٹرک بائیکس دینے کا فیصلہ-وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا طالبات کے لیے بڑا اعلان، ایک لاکھ مفت الیکٹرک بائیکس دینے کا فیصلہ

تازہ ترین

کے پی حکومت نے ایک ہی دن میں 182 ملازمین کو نوکری سے نکال دیا، عظمیٰ بخاری

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت نے مرکز بحالی پروجیکٹ کے 182 ملازمین کو ایک ہی دن میں نوکریوں سے فارغ کر دیا ہے۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جو ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کرتے تھے، وہ اب عوام کو بے روزگار کر رہے ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے الزام لگایا کہ کے پی حکومت کا محکمہ اطلاعات کروڑوں روپے سوشل میڈیا بریگیڈ پر خرچ کر رہا ہے، جو دن رات قومی اداروں کے خلاف پروپیگنڈا کرتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری وسائل احتجاج، جلسے اور مارچ پر خرچ کیے جا رہے ہیں، جبکہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے لیے فنڈز موجود نہیں۔
وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ کے پی حکومت وفاق سے این ایف سی ایوارڈ کا مکمل حصہ وصول کرتی ہے، مگر بلدیاتی نمائندے دو سال سے فنڈز نہ ملنے پر سڑکوں پر احتجاج کر رہے ہیں، جبکہ تعلیمی اداروں کے ملازمین بھی سراپا احتجاج ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے دعویٰ کیا کہ پنجاب میں مریم نواز کے ستھرا پنجاب منصوبے کے تحت ایک لاکھ سے زائد افراد کو نوکریاں دی گئی ہیں اور مختلف منصوبوں کے ذریعے لاکھوں نئی ملازمتیں پیدا ہو چکی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز عوامی خدمت میں مصروف ہیں، جبکہ مخالفین عوام کو مزید مشکلات میں دھکیل رہے ہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں