آج کی تاریخ

ڈیرہ سود خوروں کا ڈیرہ بن گیا، لاکھوں شہری جال میں پھنس کر کنگال، خود مالا مال

ڈیرہ غازی خان (بیوررپورٹ )قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مبینہ نا اہلی سود مافیا نے ڈیرہ شہر میں پنجے گاڑ لئے سینکڑوں با اثر افراد اس دھند ےمیں ملوث چوبیس لاکھ آبادی والے شہر کو مٹھی بھر سود مافیا نے یرغمال بنا لیاکسانوں،زمینداروں سمیت سود خوروں کے چنگل میں پھنس کرلاکھوں افراد کی زندگیاں اجیرن بنا دی ٫ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے سود خوروں کے محافظ بن گئے۔ ٫زرعی ادویات ٫کھاد بیج اورآسان اقساط پر اشیا کی فراہمی کے نام پر سود کا دھندہ عروج پکڑ گیا موٹرسائیکل ،ٹریکٹر،گاڑیاں،فریج،ایل سی ڈیز، الیکٹرونکس کی تمام اشیا،اورموبائل فون سمیت،جہیزکا سامان اورضرویات زندگی کی دیگر تمام اشیا کی آسان قسطوں پر فراہمی کے نام پر شہریوں سے کروڑوں روپے ہتھیا لئے گئے کئی گھرانے گھریلو اشیاء گاڑیاں اورضروریات زندگی کی دیگراشیا لیکر 70 فیصد سے زائد افراد سود کی دلدل میں ٹھوڑیوں تک پھنس گیئے ٫حاصل کردہ رقم سمیت سود ادا کرتے ہزاروں گھرانے کنگال ہوگئے جبکہ با اثرسود مافیا نے سود وصولیوں کے باعث سینکڑوں شہریوں سے ان کے سر کی چھت بھی چھین لی جبکہ ایک طویل عرصہ سے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ سود خوروں کی لسٹوں کےباوجود سود خور دھڑلے سے کاروبار کرنے میں مصروف دکھائی دیتے ہیں جبکہ دوسری طرف پولیس کے کرپٹ عناصر سود مافیا سے منتھلیاں لیکر ایسے افراد کے محافظ بن گئے سود خوروں کے چنگل میں پھنسے شہری اپنے گھروں سمیت تمام پونجی سود خوروں کے حوالے کرکے بھی قرض میں ڈوبے ہوئے ہیں الیکٹرونکس شاپس ،موٹرسائیکل شاپس ، کلاتھ ہاؤس،موبائلز شاپس، ٹریکٹرز، گاڑیاں اور الیکٹرونکس اشیا کے بڑے ڈیلروں سمیت دیگر کاروباری حضرات نے بھی آسان قسطوں پر اشیاء کی فروخت کا لیبل لگا کر سود کا دھندہ شروع کر رکھا ہے ہر اشیاء پر30 سے 50 پرسنٹ سود وصول کیاجاتا ہے %50 ایڈوانس وصولی کے باجود 50 فیصد سود وصولی کسی ظلم سے کم نہیں یہ بھی معلوم ہواہے کہ ایک قسط کے شاٹ ہونے پر رقم کی ڈبل وصولی جو سود کے زمرہ میں آتی ہے وصول کئے جاتے ہیں جس کی وجہ سے کئی گھرنے قرض اتارتے اتارتے کنگال ہوگئے مگر سود مافیا نے انکی جان نہ چھوڑی ذرائع کے مطابق سود مافیا کا قسطوں کے نام پر عوام کو لوٹنے کا کاروبار عروج پر ہے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے سود مافیا کی لسٹیں آویزاں کئے جانے کے باوجود سود مافیا کا دھندہ بلاخوف عروج پر ہے جبکہ پولیس بھی انکے خلاف کاروائی کرنے کی بجائے منتھلیاں لیکر خاموش تماشائی بن گئی ضلع بھر میں بڑھتے ہوئے سود کے دھندہ کے پیش نظر شہریوں شفیق احمد،نور محمد،ساجد اقبال،عبدالرئوف،محمد بلال،عبدالکریم،انعام اللہ،فخرالدین،عنائت اللہ اورشہباز وغیرہ نے سود مافیا کے خلاف نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں