پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں، الیکشن کمیشن نے یونین کونسلوں کی حد بندی کا شیڈول جاری کردیا

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے فیصلے کے بعد یونین کونسلوں کی نئی حد بندیوں کا شیڈول جاری کردیا ہے۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق حد بندیوں کا عمل آئین کے آرٹیکل 222(ب) اور الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت مکمل کیا جائے گا۔
الیکشن کمیشن نے بتایا کہ انتظامی امور اور نقشوں کی تیاری 12 اکتوبر 2025 تک مکمل کرلی جائے گی، جب کہ ابتدائی حد بندیوں کی فہرست یکم نومبر 2025 کو شائع کی جائے گی۔
ووٹرز کو 2 نومبر سے 16 نومبر تک اعتراضات جمع کرانے کی اجازت ہوگی، جبکہ ڈیلیمیٹیشن اتھارٹیز ان اعتراضات پر یکم دسمبر 2025 تک فیصلے سنائیں گی۔
حتمی حد بندیوں کی فہرست 8 دسمبر 2025 کو جاری کی جائے گی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے اعلان کیا تھا کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات دسمبر کے آخری ہفتے میں کروائے جائیں گے، جو 2022 کے بلدیاتی قانون کے مطابق منعقد ہوں گے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں