Post Views: 44
لاہور:
پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں سابق وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کے وکیل نے ان کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی۔ عدالت نے پرویز الٰہی کی ایک روزہ حاضری سے معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر انہیں اور دیگر ملزمان کو فردِ جرم کے لیے طلب کر لیا۔
اینٹی کرپشن عدالت کے جج جاوید اقبال واڑیچ نے کیس کی سماعت کی، جبکہ محمد خان بھٹی سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے مزید کارروائی 27 نومبر تک ملتوی کر دی۔







