افغانستان کی جانب سے پاک افغان سرحد پر رات گئے بلااشتعال فائرنگ کے بعد پاک فوج نے بھرپور اور مؤثر جوابی کارروائی کی، جس کے نتیجے میں دشمن پسپائی پر مجبور ہوا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی فورسز نے کارروائی کے دوران افغان فورسز کی 19 اہم سرحدی پوسٹوں پر کنٹرول حاصل کر لیا۔
ذرائع کے مطابق افغان حدود سے پاکستان پر ہونے والی گولہ باری اور فائرنگ کے جواب میں جاری آپریشن میں پاک فوج نے اہداف کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا اور ان پوسٹوں پر قبضہ کیا جہاں سے پاکستانی علاقوں کو نشانہ بنایا جا رہا تھا۔ قبضہ شدہ پوسٹوں پر آگ اور تباہی کے مناظر واضح ہیں، جبکہ متعدد افغان طالبان اور سیکیورٹی اہلکار پوسٹیں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔
رپورٹس کے مطابق بھاری جانی و مالی نقصان کے بعد کئی افغان فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے، اور کئی چوکیاں مکمل طور پر خالی ہو گئی ہیں۔








