آج کی تاریخ

پنجاب میں سموگ، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں دوسرے نمبر پر، ملتان بھی پیچھے پیچھے-پنجاب میں سموگ، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں دوسرے نمبر پر، ملتان بھی پیچھے پیچھے-پولیس افسر کے حکم پر فرضی مقابلہ،انجام 4 تھانیداروں کو سزائے موت ،کسی نے مدد نہ کی ، ڈھائی کروڑ خون بہا پر سزائے موت ٹلی۔ مار دو کا حکم دینے والا سابق ایس ایس پی خاموشی سے ٹرانسفر کرا گیا۔-پولیس افسر کے حکم پر فرضی مقابلہ،انجام 4 تھانیداروں کو سزائے موت ،کسی نے مدد نہ کی ، ڈھائی کروڑ خون بہا پر سزائے موت ٹلی۔ مار دو کا حکم دینے والا سابق ایس ایس پی خاموشی سے ٹرانسفر کرا گیا۔-بہاولپور: زیادتی، نکاح کیس، "قوم" بنا مظلوم کی آواز، ایس ایچ او فارغ، تفتیشی جبری ریٹائر-بہاولپور: زیادتی، نکاح کیس، "قوم" بنا مظلوم کی آواز، ایس ایچ او فارغ، تفتیشی جبری ریٹائر-وزیراعظم کا آذربائیجان کے یومِ فتح پر خطاب: تینوں برادر ممالک کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں-وزیراعظم کا آذربائیجان کے یومِ فتح پر خطاب: تینوں برادر ممالک کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں-اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے-اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے

تازہ ترین

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس نے نئی ریکارڈ بلند ترین سطح چھو لی

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا اور کے ایس ای 100 انڈیکس آج بھی تاریخ ساز بلندی پر پہنچ گیا۔
کاروباری ہفتے کے آغاز میں مارکیٹ نے زبردست پیش رفت دکھائی، جہاں سرمایہ کاروں کی بھرپور دلچسپی اور مثبت رجحانات کے باعث انڈیکس 691 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ بڑھا اور ایک لاکھ 54 ہزار 969 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح تک پہنچ گیا۔
بعد ازاں اسٹاک مارکیٹ میں مزید 1274 اور 1692 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی، جس کے نتیجے میں 100 انڈیکس ایک لاکھ 55 ہزار 969 پوائنٹس کی نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔
گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر بھی انڈیکس نے ایک لاکھ 54 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کی تھی، اور اس ہفتے کے پہلے روز سرمایہ کاروں کا اعتماد اور بڑھ گیا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں