لودھراں: دوسرا روز، ایک اور المناک واقعہ، محبت میں ناکامی پر ایک اور قیمتی جان چلی گئی

لودھراں(قوم نیوز) دوسرا روز ،ایک اور المناک واقعہ، محبت میں ناکامی پر ایک اور قیمتی جان چلی گئی۔لودھراں کے علاقے عبداللہ پور کے رہائشی 26 سالہ نوجوان مہر محمد عمران لیل نے زہریلی گولیاں کھا کر زندگی ختم کرلی ۔ابتدائی طور پر بتایا جا رہا ہے کہ عمران ایک لڑکی سے پسند کی شادی کرنا چاہتا تھا، رشتے سے انکار پر دلبرداشتہ ہو کر انتہائی قدم اٹھایا۔لودھراں ابھی راجا پور کی بیٹی کے دل خراش سانحے کے دکھ سے نہیں نکلا تھا کہ ایک اور گلستاں اجڑ گیا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں