Post Views: 34
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے عید الاضحیٰ کی تعطیلات کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے عید الاضحیٰ کی چھٹیوں کی سمری کی منظوری دے دی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ملک بھر میں عید الاضحیٰ کے موقع پر 6 جون سے 9 جون تک چار روزہ عام تعطیلات ہوں گی۔ سیکرٹری کابینہ کامران علی افضل نے سرکاری طور پر اس تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔
یہ تعطیلات ملک بھر میں سرکاری اور نجی اداروں میں نافذ العمل ہوں گی تاکہ عوام عید کی خوشیاں پر سکون طریقے سے منا سکیں۔