خانیوال: ستھرا پنجاب ورکرز کی تنخواہ پر ہاتھ صاف، خصوصی اعزازیہ نہ سوشل سکیورٹی سہولتیں-خانیوال: ستھرا پنجاب ورکرز کی تنخواہ پر ہاتھ صاف، خصوصی اعزازیہ نہ سوشل سکیورٹی سہولتیں-پنجاب: زمینوں پر قبضوں کیخلاف کل سے ٹریبونلز کاروائیاں، پچھلے نوٹیفکیشنز منسوخ-پنجاب: زمینوں پر قبضوں کیخلاف کل سے ٹریبونلز کاروائیاں، پچھلے نوٹیفکیشنز منسوخ-منتخب کون سفارش کردہ کون؟ ملتان سمیت 8 تعلیمی بورڈز کیلئے چیئرمینوں کی مبینہ فہرست لیک-منتخب کون سفارش کردہ کون؟ ملتان سمیت 8 تعلیمی بورڈز کیلئے چیئرمینوں کی مبینہ فہرست لیک-سوزش، گیس اور بڑھتے وزن سے پریشان؟ سونف، زیرہ اور اجوائن کا پانی صحت کے لیے مفید ثابت ہو سکتا ہے-سوزش، گیس اور بڑھتے وزن سے پریشان؟ سونف، زیرہ اور اجوائن کا پانی صحت کے لیے مفید ثابت ہو سکتا ہے-دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کو بڑا دھچکا، ٹریلینئر کا اعزاز برقرار نہ رہ سکا-دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کو بڑا دھچکا، ٹریلینئر کا اعزاز برقرار نہ رہ سکا

تازہ ترین

وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس، الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ کے لیے پالیسی تیار کرنے کی ہدایت

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ اور جدید ٹرانسپورٹ نظام کی ترقی کے لیے فوری اور جامع اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہیں۔ اس سلسلے میں وزیراعظم کی زیر قیادت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں الیکٹرک وہیکلز پالیسی 2025 کے مسودے پر تفصیلی غور کیا گیا۔
وزیراعظم نے زور دیا کہ الیکٹرک موٹر سائیکل، اسکوٹیز، تھری ویلرز، کاریں اور بسیں جیسے ماحول دوست سفری ذرائع کو تیزی سے متعارف کرایا جائے تاکہ مستقبل میں پائیدار ٹرانسپورٹ سسٹم قائم کیا جا سکے۔
انہوں نے ملک بھر میں چارجنگ اسٹیشنز اور بیٹری سواپنگ پوائنٹس کے قیام کو بھی ترجیح دینے کی ہدایت کی تاکہ شہریوں کو جدید سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔ وزیراعظم نے مقامی سطح پر ٹو ویلرز اور تھری ویلرز کی پیداوار بڑھانے پر بھی زور دیا تاکہ صنعتی شعبے کی صلاحیت میں اضافہ ہو۔
وزیراعظم نے متعلقہ اداروں کو ہدایت دی کہ پالیسی کی تیاری میں تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت شامل کی جائے اور جلد از جلد اسے کابینہ سے منظور کرا کے اس پر عملدرآمد شروع کیا جائے۔
اجلاس میں وفاقی وزراء رانا تنویر حسین، احد خان چیمہ، محمد اورنگزیب، وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی اور اپنی تجاویز پیش کیں۔ شرکاء نے پالیسی کے مختلف پہلوؤں اور اس کے نفاذ کے طریقہ کار سے وزیراعظم کو آگاہ کیا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں