واپڈا نے پاکستان کے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق:
تربیلا ڈیم پر دریائے سندھ میں پانی کی آمد 1,32,300 کیوسک اور اخراج 1,45,000 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد اور اخراج 29,900 کیوسک رہا۔
خیرآباد پل پر پانی کی آمد و اخراج 1,72,600 کیوسک ریکارڈ ہوا۔
منگلا ڈیم پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد 36,700 کیوسک اور اخراج 25,000 کیوسک رہا۔
دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 30,600 کیوسک اور اخراج 10,300 کیوسک رپورٹ ہوا۔
ریزروائرز کی سطح اور پانی کا ذخیرہ:
تربیلا ڈیم: کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ، موجودہ سطح 1477.88 فٹ، زیادہ سے زیادہ سطح 1550 فٹ، آج کا پانی ذخیرہ 2.132 ملین ایکڑ فٹ۔
منگلا ڈیم: کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، موجودہ سطح 1162.50 فٹ، زیادہ سے زیادہ سطح 1242 فٹ، آج کا پانی ذخیرہ 2.235 ملین ایکڑ فٹ۔
چشمہ بیراج: کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، موجودہ سطح 647.00 فٹ، زیادہ سے زیادہ سطح 649 فٹ، آج کا پانی ذخیرہ 0.212 ملین ایکڑ فٹ۔
واضح رہے کہ دریاؤں میں پانی کی آمد اور اخراج کا یہ ڈیٹا 24 گھنٹوں کے اوسط بہاؤ کے مطابق جاری کیا گیا ہے۔
