آج کی تاریخ

سپریم جوڈیشل کونسل کی نئی تشکیل، جسٹس جمال مندوخیل اہم عہدوں پر نامزد-سپریم جوڈیشل کونسل کی نئی تشکیل، جسٹس جمال مندوخیل اہم عہدوں پر نامزد-سپریم جوڈیشل کونسل اور جوڈیشل کمیشن کی ازسرِ نو تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری-سپریم جوڈیشل کونسل اور جوڈیشل کمیشن کی ازسرِ نو تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری-بچوں کیخلاف جرائم میں ملوث لوگ سماج کے ناسور ہیں، جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: وزیراعلیٰ پنجاب-بچوں کیخلاف جرائم میں ملوث لوگ سماج کے ناسور ہیں، جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: وزیراعلیٰ پنجاب-پشاور ہائیکورٹ نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کر دی-پشاور ہائیکورٹ نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کر دی-خیبر پختونخوا: بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 15 دہشت گرد ہلاک، سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی-خیبر پختونخوا: بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 15 دہشت گرد ہلاک، سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی

تازہ ترین

نیپرا کا بڑا ایکشن، بجلی کمپنیاں ریکوری میں ناکام، کروڑوں روپے جرمانہ عائد

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کارکردگی میں ناکامی، ریکوری میں کمی اور نقصانات میں اضافے پر تین بجلی کمپنیوں گیپکو، کیسکو اور فیسکو پر مجموعی طور پر 10 کروڑ روپے جرمانہ عائد کردیا۔
نیپرا کی جانب سے جاری فیصلوں کے مطابق گیپکو پر 5 کروڑ روپے، کیسکو پر 4 کروڑ روپے اور فیسکو پر 1 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
اتھارٹی نے ان کمپنیوں کو ہدایت کی ہے کہ نقصانات کم کرنے اور ریکوری بہتر بنانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔
گیپکو پر الیکٹرک پولز کی ارتھنگ نہ کرنے کے باعث ستمبر 2024 سے یومیہ ایک لاکھ روپے اضافی جرمانہ بھی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ نیپرا کے مطابق کیسکو کو 15 روز کے اندر جرمانے کی رقم ادا کرنا ہوگی۔
رپورٹ کے مطابق مالی سال 2023-24 کے دوران کیسکو کے نقصانات میں 3.3 فیصد اضافہ ہوا جس سے قومی خزانے پر تقریباً 15 ارب 50 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑا۔ اسی طرح گیپکو کے نقصانات میں 2.61 فیصد اور فیسکو کے نقصانات میں 0.88 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس سے بالترتیب 1 ارب 20 کروڑ اور 4 ارب 80 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ قومی خزانے پر پڑا۔
نیپرا نے بتایا کہ تینوں کمپنیوں کو پہلے شوکاز نوٹس جاری کیے گئے تھے، تاہم سماعت کے دوران کمپنیاں اتھارٹی کو مطمئن کرنے میں ناکام رہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں