بد ترین لوڈ شیڈنگ، عوام بلبلا اُٹھے، حکومت کی معذرت، پاور ڈویژن کا بجلی کم استعمال کرنیکا مشورہ-بد ترین لوڈ شیڈنگ، عوام بلبلا اُٹھے، حکومت کی معذرت، پاور ڈویژن کا بجلی کم استعمال کرنیکا مشورہ-شعبہ کپاس تباہ، 40 اقسام تیار کرنیوالے ادارے سی سی آر آئی ملتان کو خطرہ، جِمخانہ میں بدلنے کی سازش-شعبہ کپاس تباہ، 40 اقسام تیار کرنیوالے ادارے سی سی آر آئی ملتان کو خطرہ، جِمخانہ میں بدلنے کی سازش-پی ایچ ڈی، ایم فل وائیوا، تھیسز سے مینو چیک، کھانا کلچر تعلیمی نظام کا مذاق، طلبہ مجبور-پی ایچ ڈی، ایم فل وائیوا، تھیسز سے مینو چیک، کھانا کلچر تعلیمی نظام کا مذاق، طلبہ مجبور-ویمن یونیورسٹی ملتان کو عارضی وائس چانسلر مل گئی، ڈاکٹر عُظمیٰ قریشی تعینات، بہتری کی امید-ویمن یونیورسٹی ملتان کو عارضی وائس چانسلر مل گئی، ڈاکٹر عُظمیٰ قریشی تعینات، بہتری کی امید-صادق ویمن یونیورسٹی: قوم کی خبر پر ایکشن، ذاتی اکاؤنٹس میں فنڈز جمع کرنے پر پابندی-صادق ویمن یونیورسٹی: قوم کی خبر پر ایکشن، ذاتی اکاؤنٹس میں فنڈز جمع کرنے پر پابندی

تازہ ترین

نیشنل ٹی ٹوئنٹی: محسن نقوی نے کرکٹرز کی میچ فیس میں کمی سے روک دیا

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں ڈومیسٹک کرکٹرز کی میچ فیس میں کمی کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر اس اقدام کو روک دیا ہے۔
حال ہی میں اطلاعات موصول ہوئیں کہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کی میچ فیس میں نمایاں کمی کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق، پہلے کھلاڑیوں کو فی میچ 40,000 روپے ادا کیے جاتے تھے، جو اب کم کرکے 10,000 روپے کر دیے گئے تھے۔
پی سی بی کے ترجمان کے مطابق، محسن نقوی نے اس صورتحال کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ کو ہدایت جاری کی ہے کہ کھلاڑیوں کی میچ فیس میں کمی نہ کی جائے۔ انہوں نے تمام کھلاڑیوں کے معاوضوں پر فوری نظرثانی کے احکامات بھی جاری کیے ہیں تاکہ کھلاڑیوں کے مفادات کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔
محسن نقوی کے اس اقدام سے ڈومیسٹک کرکٹ کے کھلاڑیوں کے مالی مفادات کا تحفظ ممکن ہوا ہے، جو ملکی کرکٹ کی ترقی اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے اہم ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں