بد ترین لوڈ شیڈنگ، عوام بلبلا اُٹھے، حکومت کی معذرت، پاور ڈویژن کا بجلی کم استعمال کرنیکا مشورہ-بد ترین لوڈ شیڈنگ، عوام بلبلا اُٹھے، حکومت کی معذرت، پاور ڈویژن کا بجلی کم استعمال کرنیکا مشورہ-شعبہ کپاس تباہ، 40 اقسام تیار کرنیوالے ادارے سی سی آر آئی ملتان کو خطرہ، جِمخانہ میں بدلنے کی سازش-شعبہ کپاس تباہ، 40 اقسام تیار کرنیوالے ادارے سی سی آر آئی ملتان کو خطرہ، جِمخانہ میں بدلنے کی سازش-پی ایچ ڈی، ایم فل وائیوا، تھیسز سے مینو چیک، کھانا کلچر تعلیمی نظام کا مذاق، طلبہ مجبور-پی ایچ ڈی، ایم فل وائیوا، تھیسز سے مینو چیک، کھانا کلچر تعلیمی نظام کا مذاق، طلبہ مجبور-ویمن یونیورسٹی ملتان کو عارضی وائس چانسلر مل گئی، ڈاکٹر عُظمیٰ قریشی تعینات، بہتری کی امید-ویمن یونیورسٹی ملتان کو عارضی وائس چانسلر مل گئی، ڈاکٹر عُظمیٰ قریشی تعینات، بہتری کی امید-صادق ویمن یونیورسٹی: قوم کی خبر پر ایکشن، ذاتی اکاؤنٹس میں فنڈز جمع کرنے پر پابندی-صادق ویمن یونیورسٹی: قوم کی خبر پر ایکشن، ذاتی اکاؤنٹس میں فنڈز جمع کرنے پر پابندی

تازہ ترین

صادق ویمن یونیورسٹی: قوم کی خبر پر ایکشن، ذاتی اکاؤنٹس میں فنڈز جمع کرنے پر پابندی

ملتان(سٹاف رپورٹر)گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی بہاولپور کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شازیہ انجم نے روزنامہ قوم کی خبر پر سخت ترین ایکشن لیتے ہوئے ذاتی اکاؤنٹس میں فنڈز جمع کروانے پر پابندی عائدکردی۔ کانفرنس، سیمینار اور ورکشاپ کے انعقاد کے لیے سخت ضابطے جاری کر دیئے گئے۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے تمام رجسٹریشن فیس یونیورسٹی کے سرکاری ORIC اکاؤنٹ میں جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔13 اپریل 2026 کو جاری کردہ دفتری حکم نامے کے مطابق کسی بھی فرد یا کمیٹی ممبر کے ذاتی بینک اکاؤنٹ میں فنڈز جمع کروانا سختی سے ممنوع قرار دیا گیا ہے۔ وائس چانسلر کی قبل ازیں منظوری کے بغیر کوئی بھی تعلیمی تقریب منعقد کرنے، اس کی تشہیر کرنے یا اعلان کرنے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق تمام مالی لین دین کو دستاویز کیا جائے گا اور مکمل ریکارڈ ORIC کو جمع کرانا ہوگا۔ آرگنائزنگ کمیٹیاں یونیورسٹی کے مالی اصولوں اور آڈٹ کی ضروریات پر عمل درآمد یقینی بنائیں گی۔ رجسٹرار ڈاکٹر صائمہ انجم کی جانب سے جاری کردہ اس حکم نامے کی نقل ڈینز، شعبہ جات کے سربراہان، ڈائریکٹر ORIC، ٹریژرر، ریذیڈنٹ آڈیٹر، کنٹرولر آف ایگزامینیشنز اور ڈائریکٹر آئی ٹی سمیت تمام متعلقہ عہدیداران کو بھیج دی گئی ہے۔یہ اقدام یونیورسٹی میں مالی شفافیت کو یقینی بنانے اور سرکاری وسائل کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں