آج کی تاریخ

منتھلی وصولی، ایل پی جی سہولت کاری، قوم کی خبر پر تحقیقات،فاطمہ بی بی کا تبادلہ منسوخ

ملتان(سٹی رپورٹر)سول ڈیفنس آفیسر ملتان فاطمہ بی بی کے بہاولپور سے واپس ملتان ٹرانسفر کئے جانے کے حوالے سے 14 فروری 2025 کو جاری ہونے والے احکامات وزارت داخلہ حکومت پنجاب نے منسوخ کرتے ہوئے انہیں واپس ان کی تعیناتی بہاولپور کر دی ہے۔ ان پر ملتان تعیناتی کے دوران شہر بھر سے منتھلیاں لینے اور غیر قانونی دکانوں میں نصب پٹرول پمپس اور ملاوٹ شدہ ایل پی جی مافیا کی سہولت کاری کے متعدد الزامات تھے ۔ سابق کمشنر ملتان مریم خان نے جوکہ بلدیہ ملتان کی ایڈمنسٹریٹر بھی ہیںنے فاطمہ بی بی کی طرف بغیر ریکارڈ قبضے میں لے کر آفس میں رکھے گئے سامان بارے یہ معلومات ملنے پر تحقیقات کیں تو الزامات کی تصدیق ہوئی کہ وہ پیسے لے کر سامان واپس کر دیتی ہیں اور ریکارڈ میں سرے سے کوئی اندراج ہی نہیں تھا جس پر انہوں نے فاطمہ بی بی کو ملتان سے ٹرانسفر کر دیا۔ دس روز قبل وہ اپنے ٹرانسفر آرڈر واپس ملتان کرانے میں نہ صرف کامیاب ہو گئیں بلکہ پروٹوکول کے ساتھ کچھ اس طرح واپس آئیں کہ لاہور سے حکم جاری ہواکہ وہ ڈپٹی کمشنر آفس جا کر اپنی جوائننگ دیں۔ انہوں نے چارج لیتے ہی پرانے کھاتے پھر کھول لئے جس پر روزنامہ ’’ قوم‘‘ نے تفصیلات شائع کیں تو ان خبروں پر کمشنر ملتان عامر کریم خان نے تحقیقات شروع کرائیں۔تحقیقات میں الزامات کی تصدیق ہوئی جس پر کمشنر ملتان کی رپورٹ کی روشنی میں ان کے احکامات منسوخ کر دیئے گئےا ور ان سے گزشتہ روز چارج بھی واپس لے لیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ رانا طارق او رفاطمہ بی بی نے پورا ایک گروپ بنا رکھا تھا جو شہر بھر میں ملاوٹ مافیا اور غیر معیاری سلنڈر مافیا اور ایل پی جی ملاوٹ مافیا کی سہولت کاری کرتا رہا ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں