طلبا تنظیموں میں تصادم، اندھا دھند فائرنگ، جامعہ زکریا میدان جنگ بن گئی، متعدد زخمی-طلبا تنظیموں میں تصادم، اندھا دھند فائرنگ، جامعہ زکریا میدان جنگ بن گئی، متعدد زخمی-میلسی گھریلو ناچاقی نے پورا گھر اُجاڑ دیا، سفاک شخص نے بیوی ،3 کمسن بیٹوں کو مار ڈالا-میلسی گھریلو ناچاقی نے پورا گھر اُجاڑ دیا، سفاک شخص نے بیوی ،3 کمسن بیٹوں کو مار ڈالا-گیلانی ٹاؤن میں ریسکیور کی بیوہ بھابھی کو دھمکیاں، ایکشن ہو گا تو آئینگے، پولیس کا جواب-گیلانی ٹاؤن میں ریسکیور کی بیوہ بھابھی کو دھمکیاں، ایکشن ہو گا تو آئینگے، پولیس کا جواب-ویمن یونیورسٹی، قوم کی خبر پر نوٹس، 25 ہزار میں تھیسز پاس کروانے کا بزنس بند-ویمن یونیورسٹی، قوم کی خبر پر نوٹس، 25 ہزار میں تھیسز پاس کروانے کا بزنس بند-این ڈی ایم اے کا 24 گھنٹوں کا الرٹ: ملک بھر میں بارشیں، ژالہ باری اور خطرات کا خدشہ-این ڈی ایم اے کا 24 گھنٹوں کا الرٹ: ملک بھر میں بارشیں، ژالہ باری اور خطرات کا خدشہ

تازہ ترین

محمود خان اچکزئی قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نامزد

اسلام آباد: پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی کو قومی اسمبلی میں باضابطہ طور پر اپوزیشن لیڈر نامزد کر دیا گیا ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے جمع کرائی گئی درخواست قومی اسمبلی کے سیکرٹری مشتاق کے دفتر میں جمع کروائی گئی۔
درخواست جمع کروانے والوں میں چیف وہپ عامر ڈوگر، اسد قیصر اور دیگر اہم رہنما شامل تھے۔ اپوزیشن کے 74 اراکین اسمبلی نے محمود خان اچکزئی کے حق میں دستخط کیے، جس کے بعد انہیں اپوزیشن لیڈر کے طور پر نامزد کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے تین اراکین، علی افضل ساہی، عمر فاروق اور صاحبزادہ محبوب سلطان، ملک سے باہر ہونے کے باعث درخواست پر دستخط نہیں کر سکے۔ اسپیشل سیکرٹری قومی اسمبلی نے درخواست موصول کر لی ہے اور ایڈوائزر آفس نے اسے باقاعدہ ڈائری نمبر الاٹ کر دیا ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں