10 سی سی سرنج پر پابندی پر ماہرین کا تحفظات کا اظہار، نومولود بچوں کے علاج پر منفی اثرات کا خدشہ-10 سی سی سرنج پر پابندی پر ماہرین کا تحفظات کا اظہار، نومولود بچوں کے علاج پر منفی اثرات کا خدشہ-امریکی حملوں میں شہریوں کی ہلاکت پر عباس عراقچی کا سخت ردعمل، "خون رائیگاں نہیں جائے گا"-امریکی حملوں میں شہریوں کی ہلاکت پر عباس عراقچی کا سخت ردعمل، "خون رائیگاں نہیں جائے گا"-گزشتہ مالی سال میں پاکستان نے چین سے 16.2 ارب ڈالر کے قرضے حاصل کیے، ہدف مکمل نہ ہو سکا-گزشتہ مالی سال میں پاکستان نے چین سے 16.2 ارب ڈالر کے قرضے حاصل کیے، ہدف مکمل نہ ہو سکا-ایرانی میڈیا کا دعویٰ، سعودی عرب میں پرنس سلطان ایئر بیس پر میزائل حملہ، سعودی حکام نے خطرہ ٹلنے کا اعلان کیا-ایرانی میڈیا کا دعویٰ، سعودی عرب میں پرنس سلطان ایئر بیس پر میزائل حملہ، سعودی حکام نے خطرہ ٹلنے کا اعلان کیا-وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا طالبات کے لیے بڑا اعلان، ایک لاکھ مفت الیکٹرک بائیکس دینے کا فیصلہ-وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا طالبات کے لیے بڑا اعلان، ایک لاکھ مفت الیکٹرک بائیکس دینے کا فیصلہ

تازہ ترین

قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو طلب کر لیا

اسلام آباد: قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کو آئندہ اجلاس میں طلب کر لیا ہے۔
اجلاس میں پی ایس ایل 8 کے لیے مختص 2 ارب روپے کی عدم تقسیم پر آڈٹ رپورٹ کا جائزہ لیا گیا، جہاں آڈٹ حکام نے انکشاف کیا کہ یہ رقم پی سی بی اور فرنچائزز کے درمیان تقسیم نہیں کی گئی۔
چیئرمین پی اے سی نے عدم موجودگی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ کیا چیئرمین پی سی بی کو اجلاس میں شامل نہیں ہونا چاہیے تھا؟ جس پر سیکریٹری کابینہ نے وضاحت دی کہ کوئٹہ اور بلوچستان کی صورتحال کے باعث ان کی شرکت ممکن نہیں ہوئی۔
ارکان نے چیئرمین پی سی بی کی غیر حاضری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں اگلے اجلاس میں لازمی طلب کرنے کی ہدایت کی۔ اس دوران چیمپئنز ٹرافی 2025 کے ممکنہ اخراجات پر بھی سوالات اٹھائے گئے، جہاں پی اے سی نے اسٹیڈیمز کی تزئین و آرائش اور ایونٹ کے دوران ہونے والے اخراجات کی تفصیلات طلب کر لیں

شیئر کریں

:مزید خبریں