لاری اڈا پولیس کی بروقت کارروائی، اغوا شدہ دو سالہ بچی بحفاظت بازیاب

ملتان (کرائم رپورٹر، نمائندہ خصوصی ) پولیس تھانہ سیتل ماڑی، چوکی لاری اڈا کی بروقت کارروائی، اغواء کی گئی کم عمر میرب فاطمہ بعمر02سال بازیاب۔ تھانہ سیتل ماڑی کی چوکی لاری اڈا پولیس نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے اغواء کی گئی دو سالہ کم عمر بچی میرب فاطمہ کو بحفاظت بازیاب کر لیا پولیس چوکی لاری اڈا کو 15پر کالرنے اطلاع دی کہ ایک نا معلوم شخص زبردستی میری بیٹی میرب فاطمہ بعمر تقریباً 2 سال کو اغوا کر کے لے گیا ہے جس پر ایس ایچ اوتھانہ سیتل ماڑی انصرعباس اور انچارج چوکی لاری اڈا علی رضا گیلانی نے فوری کارروائی کرتے ہوئےپیشہ ورانہ مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے بچی کو قلیل وقت میں بابر چوک سے بحفاظت بازیاب کرالیا ۔بچی کی بحفاظت بازیابی پر اہل خانہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ملتان پولیس کی فوری کارروائی اور بہترین کارکردگی کو سراہا اور پولیس ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں