نشتر ہسپتال میں صفائی ناقص، دورجسٹرارز، نرسز سے وضاحت طلب

ملتان (وقائع نگار)ایم ایس نشتر ڈاکٹر امجد علی خان کا نشتر اسپتال کے مختلف وارڈز کا اچانک دورہ، صفائی کے ناقص انتظامات پر سخت کارروائی، صفائی میں غفلت برتنے پر دو ایڈمن رجسٹرارز، ، دو ہیڈ نرسز اور ایک سٹاف نرس سے وضاحت طلب ،نشتر ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر امجد علی خان نے اے ایم ایس ایڈمن ڈاکٹر عبدالقادر خان کے ہمراہ ہسپتال کے مختلف وارڈز کا اچانک دورہ کیا۔ دورے کے دوران وارڈز میں صفائی کے ناقص انتظامات اور گندگی پائی گئی۔ اس پر ایم ایس نشتر ڈاکٹر راؤ امجد علی خاں نے شدید برہمی کا اظہار کیا۔صفائی میں غفلت برتنے پر دو ایڈمن رجسٹرارز، ، دو ہیڈ نرسز اور ایک سٹاف نرس سے وضاحت طلب کر لی گئی ہے۔ ایم ایس نے تمام متعلقہ عملے کو سخت تنبیہ کی کہ ہسپتال میں صفائی کے معاملات کو فوری طور پر بہتر بنایا جائے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں