Post Views: 24
ملتان (کرائم رپورٹر)شہر کو جرائم پیشہ عناصر سے پاک کرنے کے لیے ملتان پولیس کا مؤثر کریک ڈاؤن مسلسل جاری ہے۔ اس سلسلے میں ملتان پولیس کی پنک اسکواڈ ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے دہلی گیٹ بازار سے 8 جیب تراش خواتین کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار خواتین کے خلاف ضابطے کے مطابق قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ملتان پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور پرامن ماحول کے قیام کے لیے بھرپور اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔ سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر کی ہدایات پر شہر بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔ ملتان پولیس نے شہریوں سے بھی اپیل کی ہے کہ مشکوک افراد کی فوری اطلاع پولیس کو دیں تاکہ شہر کو محفوظ اور جرائم سے پاک بنانے کے مشترکہ مقصد کو کامیاب بنایا جا سکے۔







