آج کی تاریخ

سپریم جوڈیشل کونسل کی نئی تشکیل، جسٹس جمال مندوخیل اہم عہدوں پر نامزد-سپریم جوڈیشل کونسل کی نئی تشکیل، جسٹس جمال مندوخیل اہم عہدوں پر نامزد-سپریم جوڈیشل کونسل اور جوڈیشل کمیشن کی ازسرِ نو تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری-سپریم جوڈیشل کونسل اور جوڈیشل کمیشن کی ازسرِ نو تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری-بچوں کیخلاف جرائم میں ملوث لوگ سماج کے ناسور ہیں، جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: وزیراعلیٰ پنجاب-بچوں کیخلاف جرائم میں ملوث لوگ سماج کے ناسور ہیں، جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: وزیراعلیٰ پنجاب-پشاور ہائیکورٹ نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کر دی-پشاور ہائیکورٹ نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کر دی-خیبر پختونخوا: بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 15 دہشت گرد ہلاک، سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی-خیبر پختونخوا: بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 15 دہشت گرد ہلاک، سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی

تازہ ترین

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی مدت 2027 میں پوری ہوگی ایکسٹینشن کا سوال اس کے بعد پیدا ہوگا، رانا ثنا اللہ

لاہور: وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی مدت ملازمت 2027ء میں مکمل ہوگی، جس کے بعد توسیع (ایکسٹینشن) کا معاملہ زیر غور آئے گا۔ انہوں نے عاصم منیر کی قیادت میں قوم کو 78 سال میں فخر کرنے کا موقع حاصل ہونے کا ذکر بھی کیا۔
رانا ثنا اللہ نے پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی دنیا بھر میں جاری ہے۔ ستلج اور راوی ندیوں میں پانی خشک ہونے کے بعد اب اس بار پانی کی مقدار زیادہ رہی، اور حکومت کی ٹیم ورک کی وجہ سے جانی نقصان کم ہوا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے تمام اداروں نے مشترکہ طور پر لاکھوں افراد کو محفوظ نکالا۔
مشیر نے خبردار کیا کہ سول وار کی کوششیں ہو رہی ہیں، نومئی اور چوبیس و چھبیس تاریخ کو بھی ایسی کوششیں کی گئیں، لیکن کسی بھی طرح پاکستان کی سالمیت کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
رانا ثنا اللہ نے بتایا کہ ماضی میں آرمی چیف کی مدت چار سال، پھر تین سال اور اب پانچ سال کی ہے۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے قوم کو عظیم کارنامے کا موقع فراہم کیا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں