آج کی تاریخ

فواد چوہدری کے خلاف کرپشن کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری

اولپنڈی: اینٹی کرپشن کی خصوصی عدالت راولپنڈی نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے خلاف کرپشن کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ فواد چوہدری عدالت کی جانب سے بار بار طلبی کے باوجود پیش نہیں ہوئے، جس پر جج خاور رشید نے ان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے پولیس کو حکم دیا کہ انہیں گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے۔
عدالت نے مقدمے کی سماعت 30 جون تک ملتوی کر دی ہے۔ دورانِ سماعت تفتیشی افسر کی جانب سے چالان جمع نہ کرانے پر عدالت نے شدید برہمی کا اظہار کیا اور ہدایت دی کہ آئندہ سماعت پر مکمل چالان ہر صورت پیش کیا جائے۔
یہ مقدمہ اینٹی کرپشن تھانہ جہلم میں درج کیا گیا تھا، جس میں فواد چوہدری پر زمین کے حصول کے لیے بھاری رشوت لینے کا الزام عائد ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں