Post Views: 160
پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی کے بانی عمران خان کو نیا اعزازی عہدہ دے دیا ہے۔
اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ ملک بھر میں جاری احتجاجی مہم کے تناظر میں عمران خان کو پارٹی کا پیٹرن انچیف مقرر کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ احتجاجی تحریک کے دوران عمران خان کی ترجمانی عمر ایوب اور سلمان اکرم راجہ کریں گے، جب کہ خیبر پختونخوا میں گورننس کے معاملات پر علی امین گنڈاپور کی نگرانی رہے گی۔
بیرسٹر گوہر کا مزید کہنا تھا کہ احتجاج کے دوران انہیں سفارتی روابط کی ذمہ داری سونپی گئی ہے، اور بطور چیئرمین وہ ہائی کورٹ میں پارٹی کے مقدمات کی بھی پیروی کریں گے۔







