آج کی تاریخ

عمران خان کا تیسری بار بھی پولی گرافک ٹیسٹ کرانے سے انکار، تفتیشی ٹیم خالی ہاتھ واپس

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے ایک بار پھر پولی گرافک، فوٹو گرامیٹک اور وائس میچنگ ٹیسٹ کرانے سے انکار کر دیا، جس کے بعد لاہور پولیس کی تفتیشی ٹیم بغیر کسی پیش رفت کے واپس لوٹ گئی۔
تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی آصف جاوید کی سربراہی میں لاہور پولیس کی ٹیم اڈیالہ جیل پہنچی، جس میں انسپکٹر محمد اسلم، محمد عالم، محمد ارحم اور پنجاب فرانزک یونٹ کے ماہر عابد ایوب شامل تھے۔
ٹیم کا مقصد 9 مئی کے مقدمات میں عمران خان سے متعلق مختلف فرانزک ٹیسٹ کروانا تھا، مگر سابق وزیراعظم نے ایک بار پھر تفتیش یا کسی بھی قسم کے ٹیسٹ میں شامل ہونے سے انکار کر دیا۔
ذرائع کے مطابق عمران خان نے واضح طور پر کہا کہ وہ پہلے بھی دو مرتبہ انکار کر چکے ہیں اور اب بھی کسی تفتیش یا ٹیسٹ کا حصہ نہیں بنیں گے۔
تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر یہ ٹیسٹ نہ ہوئے تو کیس کی تفتیش اور انصاف کی فراہمی متاثر ہو سکتی ہے، ٹیسٹوں کے بغیر تحقیقاتی عمل کو مکمل کرنا مشکل ہو جائے گا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں